کندھ کوٹ آپریشن: ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ اور زخمی
کندھ کوٹ:صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکووں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں ایس ایچ او زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی جانب سے راکٹوں سمیت جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج - ایکسپریس اردوایل اوسی پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے 13سالہ لڑکی شدید زخمی
مزید پڑھ »
چودھری نثار اور نوازشریف کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، شیخ رشید | Abb Takk News
مزید پڑھ »
مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، چھ افراد جاں بحق، گیارہ زخمی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، 13 سالہ بچی زخمیراولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سال کی بچی زخمی ہو گئی۔
مزید پڑھ »
ایس ایس پی مفخرعدیل کیس میں اہم پیش رفت | Abb Takk News
مزید پڑھ »