دھماکے میں 7 مزدور زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہےدھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں روڈ سے متصل دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت...
انہوں نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا۔ زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔Feb 12, 2025 11:52 AMخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاکبارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ، ڈی آئی خان سے آیا ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمیجاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں بھائی شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے آئے تھے
مزید پڑھ »
کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمیمقتولین اور زخمی ہونے والے پانچوں بھائی سرکاری ملازم ہیں
مزید پڑھ »
پولیس تشدد میں ہلاک تاجر وقاص کو سپرد خاکجاں بحق تاجر وقاص کو پریڈی تھانے کے لاک اپ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
کرچی میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے بچی جاں بحق، تین زخمیمحمود آباد میں رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والی بچی نور فاطمہ 4 ماہ کی تھی۔
مزید پڑھ »
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس کا اے ایس آئی جاں بحقمزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمیپولیس نے معاملے کو آپسی لین دین کا تنازع قرار دے دیا، ملزم کیا بھائی فائرنگ سے شدید زخمی
مزید پڑھ »