مزید پڑھئے:
کورونا وائرس کے خوف کے بعد ہانگ کانگ میں ٹوائلٹ پیپر اور ٹشو پیپر رول دھڑا دھڑ فروخت ہوئے ہیں اب مسلح افراد نے ایک دکان پر دھاوا بول کر سیکڑوں ٹوائلٹ پیپر رول چرالیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ضلع مونگ کاک کی سپر مارکیٹ کے باہر جیسے ہی ملازم ٹوائلٹ پیپر رول لے کر پہنچا تو چند افراد نے اسے گھیرلیا جن کے ہاتھوں میں تلوار نما چھوٹے خنجر تھے۔ انہوں نے سیکڑوں ٹوائلٹ پیپر کے بنڈل چھینے اور فرار ہوگئے لیکن بعد میں پولیس نے ٹوائلٹ پیپر گینگ کے دو افراد گرفتار کرلیے اور ان سے بعض بنڈل برآمد بھی کرلیے۔
یہ واقعہ ویلکم سپرمارکیٹ کے باہر پیش آیا جہاں ملازم ان رولز کو گاڑی میں رکھ کر اپنی منزل تک پہنچارہا تھا۔ پولیس نے اس عجیب و غریب ڈکیتی پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ سارے سامان کی قیمت مشکل سے 18 سے 20 ہزار تک ہوگی اور ان رول کی تعداد 600 کے قریب ہوگی جب کہ ان کی مالیت صرف 130 ڈالر یعنی پاکستانی 18 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد عوام الناس نے ٹوائلٹ پیپر ذخیرہ کرنا شروع کردیے ہیں کیونکہ کھانے پینے کی اشیا سے زیادہ مہنگی وہ اشیا ہوچکی ہیں جو صفائی ستھرائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے کام آتی ہیں۔ اسی طرح چہرے کو ڈھانپنے والے ماسک کی شدید قلت دیکھی گئی۔ دوسرے نمبر پر ہاتھوں کے لیے جراثیم کش اسپرے بھی غائب ہوتے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس کے شکار مریضوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کروناوائرس:ہانگ کانگ میں ایسی ڈکیتی کہ سن کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گاہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے اس کے تمام زیر کنٹرول
مزید پڑھ »
کروناوائرس:ہانگ کانگ میں ایسی ڈکیتی کہ سن کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گاہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے اس کے تمام زیر کنٹرول
مزید پڑھ »
چین میں ہسپتال تعمیر کرنے والی مشینیں ’ہیرو‘ بن گئیںچین میں کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں لوگ گھروں تک تو محصورہو کر رہ گئے لیکن تعمیراتی کام میں حصہ لینے والی مشینوں کو ہیروز کا درجہ مل چکا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کی دہشت:ایپل نے چین میں بند دفتر دوبارہ کھول دیئےکورونا وائرس کی دہشت:ایپل نے چین میں بند دفتر دوبارہ کھول دیئے China TechnologyCompany Apple Reopened Offices CoronavirusOutbreak Apple ChinaDaily XHNews
مزید پڑھ »
لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی بازگشت,فیشن منچلوں کی ڈیزائنرز ماسک پہن کر شرکتلندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی بازگشت,فیشن منچلوں کی ڈیزائنرز ماسک پہن کر شرکت Entertainment LondonFashionWeek2020 Coronavirus DesignerFaceMasks FashionWeek WHO
مزید پڑھ »
ناول کورونا وائرس کا توڑ؛ صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما - ایکسپریس اردوصحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما شدید متاثرہ مریضوں کو لگانے پر وہ تمام افراد بھی تندرست ہوگئے
مزید پڑھ »