کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے، ظفرمرزا SamaaTV
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 5 mins agoوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی طلبہ کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی اطلاع دی، ان کا کہنا ہے کہ چاروں پاکستانی طالبعلموں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے تقریباً 98 فیصد مریض انفیکشن سے ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ چین میں تاحال کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ تقریباً 45 ہزار افراد متاثر ہیں، یہ مرض امریکا، کینیڈا، ملائیشیا، روس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت تقریباً 30 ممالک میں پھیل چکا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مرض سے شفایاب ہونیوالوں کا تناسب 1.3 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے میں 18 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیاکیا یہ صرف شروعات ہے۔۔۔؟ آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1100 سے تجاوز کر گئیں - World - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں - World - Dawn News
مزید پڑھ »
چینی صدر کی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت - World - Dawn News
مزید پڑھ »
چینی صدر کی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت - World - Dawn News
مزید پڑھ »
چینی صدر کی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادتچینی صدر کی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت ChinesePresidentXiJinping Visited CoronaVirus InfectedPeople Hospital
مزید پڑھ »