115 ڈاکو زخمی ہوئے، چیف سیکریٹری سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے رواں سال کچے کے علاقے میں کیے گئے مختلف آپریشنز میں 76 ڈاکو ہلاک کیے، 115 ڈاکو زخمی ہوئے، اور 363 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک پولیس نے کچے کے علاقے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 76 ڈاکو مارے گئے، 115 زخمی ہوئے اور 363 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں کئی علاقے ڈاکوؤں سے خالی کرائے گئے ہیں اور امن و امان کی بحالی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مستقل امن قائم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و سکون کا ماحول پیدا ہو۔ اجلاس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ تمام ادارے مل کر کام کریں تاکہ خطے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر یہ عزم کیا گیا کہ کچے کے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے پولیس کو تمام جدید آلات اور وسائل فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ آپریشن مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوگئےرواں سال حادثات میں 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں سے ان حادثات میں اضافہ ہوا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو
مزید پڑھ »
7 اکتوبر کے حملوں کا شکار ہونیوالے امریکیوں کے اہلخانہ نے ایران پر مقدمہ کردیامدعیان میں ان 30 سے زائد امریکی شہریوں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں جو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان سےگئےکراچی میں رواں سال اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »
پانچ برس میں 71ہزار شناختی کارڈ بلاک، سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے شہری شاملدوسرے نمبر پر بلوچستان رہا جب کہ چاروں صوبوں میں سب سے کم آئی ڈی کارڈ سندھ میں بلاک ہوئے
مزید پڑھ »
سندھ؛ 4ہزار عادی ملزمان کی نگرانی بذریعہ الیکٹرانک ٹیگنگ ڈیوائسز سے کرنیکا فیصلہعادی ملزمان اور ان کی نگرانی کا تعین معزز عدالت کرے گی، آئی جی سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ
مزید پڑھ »
اے ٹی ایمز میں بایو میٹرک ڈیوائسز لگاکر لوگوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکالنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتارگرفتار ملزم اور اس کے ساتھی سیلیکون تھمبز بنا کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے، ایف آئی اے
مزید پڑھ »