کیا پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ ’کارٹلائزیشن‘ ہے؟
بعض سرکاری عہدیداروں نے گذشتہ چند ہفتوں میں آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری انھی کارٹلز پر عائد کرنے کی کوشش کی ہے جنھیں خود وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان مافیا قرار دیتے ہیں۔
مختلف ملکوں نے اس رجحان کے خلاف مختلف قسم کے قواعد و ضوابط اور قوانین بنا رکھے ہیں۔ گٹھ جوڑ کر کے یا کاروبار پر اجارہ داری قائم کرکے زائد منافع کمانا جرم ہے لیکن اس کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔پاکستان میں کاروباری گٹھ جوڑ کے ذریعے جو بھی کاروبار کیا جاتا ہے اس پر نظر رکھنے کے لیے حکومت نے مسابقتی کمیشن کا ادارہ قائم کیا ہے۔
اس کے علاوہ اداروں کے انضمام کی منظوری کے لیے مسابقتی کمیشن کی منظوری چاہیے ہوتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس انضمام سے کسی ادارے کی کسی کاروبار پر اجارہ داری تو قائم نہیں ہو گی۔ مسابقتی کمیشن نے اس کے علاوہ تیل و گیس، ہیلتھ کئیر، پورٹ اینڈ شیپنگ، پولٹری، آٹو سیکٹر وغیرہ پر بھی جرمانے عائد کیے لیکن ان جرمانوں کی وصولی اب تک نہ ہونے کے برابر ہے۔مسابقتی کمیشن کے حکام کے مطابق ملک میں کارٹلز اور مافیاز بہت طاقتور ہیں اور انھوں نے ملک کی مختلف عدالتوں میں کمیشن کے فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔
مسابقتی کمیشن نے گذشتہ سال دسمبر میں ہی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف کاروائی کی تھی اور ان کے ریکارڈ سے کاروباری گٹھ جوڑ کے شواہد ملنے پر ان پر ساڑھے سات کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’پاکستان میں اصولی نہیں بلکہ وصولی کی سیاست ہوتی ہے‘سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ پنجاب میں زیادہ بہتر ہوزیشن میں آ جائے گی۔
مزید پڑھ »
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 140 ہوگئیبنگلادیش کے خلاف شاندار فتح نے پاکستان کو کتنے پوائنٹس دلوائے؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvBAN PointsTable
مزید پڑھ »
سام سنگ کا فلیگ شپ فیچرز والا فون پاکستان میں پیش - Mobilephones - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیاریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیا جس
مزید پڑھ »