تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اختلافات: ’پاکستان میں اصولی نہیں بلکہ وصولی کی سیاست ہوتی ہے‘
مطالبات واختیارات کی سیاسی رساکشی کی اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سنئیر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بنیادی مسئلہ اختیارات اور پاور شیئرنگ کا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوتے وقت مسلم لیگ ق اور حکمراں جماعت کا تحریری معاہدہ ہوا تھا کہ جہاں جہاں سے مسلم لیگ ق کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں وہاں انھیں ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔‘ انھوں نے بتایا ’جس وقت بھی پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ یا مقتدر حلقوں سے تعلقات خراب ہوں گے تو یہ سب اتحادی ایک ایک کر کے اس حکومت کو چھوڑ جائیں گے، ابھی انھیں علم ہے کہ ابھی یہ حکومت نہیں جا رہی۔‘سنئیر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ ’یہ صرف مطالبات اور اختیارات کے حصول کی لڑائی تھی، کسی اقتدار پر قبضے کی خواہش نہیں تھی۔‘
انھوں نے تبصرہ کیا ’یہ صرف وزیراعظم عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلی لگانے کے غلط فیصلے کا خمیازہ ہے۔ عثمان بزدار پنجاب میں ایک کمزور حکومت کے سربراہ ہیں اور وہ اتحادیوں کے مرہون منت ہیں۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 140 ہوگئیبنگلادیش کے خلاف شاندار فتح نے پاکستان کو کتنے پوائنٹس دلوائے؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvBAN PointsTable
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار کی بازگشت | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سام سنگ کا فلیگ شپ فیچرز والا فون پاکستان میں پیش - Mobilephones - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیاریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیا جس
مزید پڑھ »
کبڈی: امریکا، کینیڈا، انگلینڈ کے بعد جاپان اور کوریا میں بھی مقبول!اکھاڑے میں اپنے حریف کو چُھونے کے لیے اس کے مقابل ہونا اور پھر اس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کرنا قدیم کھیل، کبڈی کی ایک عام شکل ہے۔ یہ کھیل ہمیشہ سے دیہات اور چھوٹے شہروں میں مقبول رہا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ پہلوانوں کا کھیل ہے جو دودھ، لسّی،
مزید پڑھ »