جب تک وفاق اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تب تک سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے، جسٹس ارشد علی
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ججز کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کمزور ہے، پولیس والے بھی محفوظ نہیں، جب تک وفاق اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تب تک سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے معاملے پر ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ کیا وفاق صوبائی حکومت کے خط کا انتظار کرے گا، آپ کی اپنی کوئی ذمہ داری نہیں؟ روزانہ فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے افسران و جوان شہید ہو رہے ہیں ، کیا وفاق کو وہ نظر نہیں آتا، عدالت وفاق کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبے کے ساتھ بیٹھ کر سیکیورٹی مسئلے کو حل کریں اور جواب جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔معلومات تک رسائی کا حق بدعنوانی کے خلاف قلعہ ہے قانون کو لازمی نافذ کیا جائے،جسٹس اطہر کا اضافی نوٹخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بچا'دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز کا تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکمپشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا، 78 پر آدھی انگلش ٹیم باہرپاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی
مزید پڑھ »
عدالتوں سے توقع نہیں، عمران خان کیلئے جو کرنا ہے خود کریں گے، شیرافضل مروتکے پی میں وزرا پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں، ہمارے لوگ حکومت پر ناقص کارکردگی کا الزام لگا رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
قاضی فائز کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم ممکن نہیں تھی، بلاول بھٹوکالے سانپ کے نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، چیئرمین پی پی
مزید پڑھ »
امریکی فوج میں اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشافاسرائیل کی حمایت میں مزید امریکی فوجیوں کی مشرق وسطیٰ میں روانگی خطے میں کشیدگی میں صورتحال میں اضافے کا خطرہ پیدا کردے گی: پینٹاگون کے تحفاظ
مزید پڑھ »