دباؤ کے باوجود ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بلاول بھٹو مزید پڑھیں BilawalBhutto PPP NAB DawnNews
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر میں گرفتار ہوا تو میری آواز آصفہ بھٹو زرداری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کراچی میں ہم نے اعلان کیا کہ مارچ سے ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی، پی ٹی آئی اور ایم ایف ڈیل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے تو فورا بعد ایک اور نوٹس آتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اداروں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں جب وہ صحیح کرتے ہیں اور جب وہ غلط بھی کرتے ہیں تب بھی ہم ان کا احترام کرتے ہیں اس لیے اپنے اعتراضات کے باوجود میں آج یہاں پیش ہوا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اس وقت کسی سرکاری عہدے پر نہیں تھا تو نیب کا کیا تعلق ہے کہ مجھے بلایا جائے اور مجھ سے پوچھا جائے جب میں نے ان سوالوں کے جواب پہلے بھی دیے ہیں، پیش ہوا ہوں اور سوالناموں کے جواب بھی دیے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انہیں یہ پتہ نہیں کہ دباؤ کے باوجود ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے خاص طور پر اس وقت اس ملک کے غریب عوام پِس رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا، جو غیرقانونی ہے لیکن یہ حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے، تو پاکستان پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ جدوجہد کیسی ہوتی ہے اور اگر میں گرفتار ہوتا ہوں تو میری آواز آصفہ بھٹو زرداری ہوگی۔ بلاول بھٹو کی آمد سے قبل راولپنڈی میں نیب کے پرانے ہیڈکوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن اور پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری سمیت مختلف پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گرفتار کیا گیا تو میری آواز آصفہ بھٹو ہوں گی، بلاول بھٹو زرداری - ایکسپریس اردودباؤ کے باوجود جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بلاول بھٹو زرداری
مزید پڑھ »
2 پرائیویٹ کمپنیوں میں لین دین ہوا نیب کا کیا تعلق ہے، بلاول بھٹواسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 2 پرائیویٹ کمپنیوں میں لین دین ہوا نیب کا کیا تعلق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نیب
مزید پڑھ »
گرفتارہوا توآصفہ بھٹو میری آوازبنیں گی، بلاول بھٹو زرداری'حکومت کوایک روزبھی برداشت نہیں کرسکتے' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
”میں گرفتار ہوا تو پیپلز پارٹی کی تحریک یہ خاتون چلائیں گی“ بلاول بھٹو نے واضح اعلان کردیاراولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ
مزید پڑھ »
مراد سعید کا بلاول بھٹو کو چیلنجاسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ منتخب کریں میں الیکشن لڑوں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ایوان میں آتا ہوں اپوز
مزید پڑھ »
موجودہ حکومت بی آئی ایس پی کو سبوتاژ کررہی ہے، بلاول بھٹواسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بی آئی ایس پی کو سبوتاژ کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کا کامیاب پروگر
مزید پڑھ »