پشاور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کے لاپتا بھائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ لاپتہ شخص کے بھائی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے 25 سالہ بھائی کو ایک سال قبل لاپتا کیا گیا۔ میرے سامنے میرے بھائی کو ڈبل کیبن گاڑی میں ڈالا گیا۔ اس وقت پولیس نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ان کو اٹھایا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ جمع کی ہے ان کا بھائی پولیس کے ساتھ نہیں ہے۔ ہم نے بھی رپورٹ جمع کی ہے کہ کسی ادارے کے پاس نہیں ہے۔
قائمقام چیف جسٹس پشاور نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار محدود ہے رپورٹس اداروں سے مانگتے ہیں۔ ادارے کہتے ہیں آپ کا بھائی ان کے پاس نہیں ہے۔ کیا وجہ ہوسکتی ہے بغیر وجہ تو نہیں کسی کو کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نومبر 2019 میں سی ٹی ڈی افسر شہید ہوا۔ میرے بھائی کو بھی ملزمان میں نامزد کیا گیا لیکن عدالت نے بے گناہ ثابت کیا۔ شہید کے بیٹوں نے بھی مجھ پر بھی فائرنگ کی تھی۔ معذرت کے ساتھ اب عدالت ہمیں یہ کہتی ہے کہ کس نے اٹھایا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہاں گزشتہ 40 سالوں سے اب صورتحال مختلف ہے۔ فریقین اس عدالت کو حقیقت نہیں بتاتے۔ جو رپورٹ ہمیں پیش کرتے ہیں تو اس کو آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔ اگرکسی ادارے یا شخص پر مقدمہ درج کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔Feb 19, 2025 12:53 PMرمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے ذریعے بھارت روانہپی ٹی آئی کا 22 مارچ مینارپاکستان جلسے کی اجازت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس کی تصدیقپشاور ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔
مزید پڑھ »
قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، وزیر اطلاعاتترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیاکی تعریف وضع کی گئی ہے، پیکاترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے، عطااللہ تارڑ
مزید پڑھ »
عامر خان کو نئی محبت مل گئیبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہتک عزت کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیالاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے 10 ارب روپے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے اور کہا کہ ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے کی سماعت کا اختیار نہیں ہے، اس لیے انہوں نے عدالت سے ہتک عزت کیس کی سماعت سے روکنے کا حکم اور ڈسٹرکٹ کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی۔
مزید پڑھ »
شعبِ برَات کی مبارک شبشعبِ برَات کو تھرسڈے رات پاکستان میں اور اسلامی دنیا میں حرمت سے منایا جارہا ہے. شعبِ برَات کو معافی اور الہی کرم کی رات کے طور پر جانا جاتا ہے، اور بھکت اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں، مساجد میں نَیَت کرتی ہیں اور ایکत्र نَیَت کی مہمانی سَر جاتی ہے۔ بہت سے لوگ آئندہ دن راستہ بھکھ مانگتے ہیں تاکہ اللہ کی بہمتوں کی شکر یابی اور ان کی نِمَت کے اظہار کے لیے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل جلد ایرانی جوہری پروگرام پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰانٹیلیجینس رپورٹس میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے دو مقامات پر حملے سے خبردار کیا گیا ہے
مزید پڑھ »