بیل النعم اپارٹمنٹ سیکٹر فائیو کے سے لاپتہ ہونے والے ننھے صارم کے تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ننھے صارم کے والد کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ صارم کی والدہ کو تاوان کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جو انٹرنیشنل نمبر سے بھیجا گیا تھا ، واٹس ایپ پیغام میں 5 لاکھ روپے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اورتاوان کی رقم بھیجنے کے لیے بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بیت الانعام اپارٹمنٹ 5 ایل نیو کراچی میں مغوی بچے صارم کے گھر پہنچ گئے اور مغوی بچے کے والدین سے ملاقات کی اور صارم کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر سندھ کی ننھے صارم کے گھر آمد، مغوی بچے کے والدین سے ملاقات اورصارم کی بازیابی کیلیے مکمل تعاون کی یقین دہانینارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ سیکٹر فائیو کے سے ایک ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ننھے صارم کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پیغام کے جواب میں ہم نے ثبوت مانگا تو پہلے رقم بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ اکاؤنٹ نمبر پولیس کو بھی فراہم کر دیا گیا ، والد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے خدارا میرے بچے کا سراغ لگایا جائے۔ انھوں ںے بتایا کہ 7 سالہ صارم کی تلاش میں بلال کالونی پولیس نے بیت النعم اپارٹمنٹ کے 212 فلیٹس کی تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ پانی کے زیر زمین 4 بڑے ٹینک ، سیوریج کی لائنیں ، خالی فلیٹس اور چھت سمیت دیگر مقامات کی مکمل تلاشی لی ہے جبکہ شک کی بنا پر متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن ننھے صارم کا بدقسمتی سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور عہدیداروں کی جانب سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے باہر ننھے صارم کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کیا تھا اور مطالبہ کیا گیا کہ بچے کے ماں اور باپ سمیت دیگر اہلخانہ ایک ہفتے سے پریشان ہیں لیکن ننھے صارم کا اب تک سراغ نہیں لگایا جا سکا جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مغوی بچہ، صارم، گورنر سندھ، کامران خان، پولیس، باز
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گورنر سندھ نے مغوی صارم کی بازیابی کے لیے ہدایت جاری کیگورنر سندھ کامران خان نے ناتھ کراچی سے پُراسرار طور پر اغوا ہونے والے بچے صارم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ گورنر سندھ نے مغوی بچے کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں بچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ مغوی صارم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، جبکہ متعلقہ پولیس حکام نے گورنر سندھ کو کیس کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
مزید پڑھ »
گورنر سندھ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم کیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔ امریکی سفیر نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ گورنر نے آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم دینا اور ڈونلڈ بلوم نے گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبے قابل تقلید ہونے کا کہا۔ گورنر سندھ نے ملک کے حالات اور پارہ چنار میں موجود صورتحال پر بھی بات کی
مزید پڑھ »
گورنر سندھ نے مہاجر ثقافت ڈے کی تقریب میں شرکت کیگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں مہاجر ثقافت ڈے کی تقریب میں شرکت کی اور مہاجر ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اہم پیغامات دیے.
مزید پڑھ »
اللہ ارجن نے زخمی بچے سے ملاقات کیاللہ ارجن نے حیدر آباد میں ایک زخمی بچے سے ملاقات کی جس کو تھیٹر میں سٹیم پیڈ کے دوران زخمی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
بیٹی کی پسند کی شادی پر باپ نے فائرنگ کر دیاوکاڑہ میں بیٹی نے والدین کی مرضی کے خلاف اپنی پسند سے شادی کی جس پر باپ نے نافرمانی کی سزا دینے کے لیے اس پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھ »
شام؛ بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے ابو محمد الجولانی نے نئی ملٹری پالیسی جاری کردیابو محمد الجولانی سے ترک وزیر خارجہ اور دروز فرقے کے رہنما نے بھی ملاقات کی
مزید پڑھ »