بنگالی شاعری کے ممتاز شاعر سجاتو بندیوپادھیائے اور موسیقار اندرادیپ داس گپتا سمیت متعدد فنکاروں نے اس شو کی مذمت کی
معروف کامیڈی پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے ایک حالیہ قسط میں بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم ’اکلا چلو‘ پر مذاق کرنے پر بنگالی کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
شو میں کپل شرما اور ان کی ٹیم کے مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک نے اس نظم کو بدل کر "پچلا چلو" بنایا، جس پر بنگالی کمیونٹی کی جانب سے مذمت اور قانونی نوٹس جاری کیا گیا۔ اور کہا کہ مذاق اور تمسخر کے درمیان ایک نازک حد ہوتی ہے جسے عبور کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ بونگو بھاشی مہاسبھا فاؤنڈیشن نے شو کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں شو کے کلچر اور مذہبی سرحدوں کو عبور کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
سلمان خان، جو کبھی اس شو کے پرانے سیزنز کے شریک پروڈیوسر رہ چکے ہیں، نے اس تنازعہ سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کیا۔ ان کے نمائندے کے مطابق سلمان خان یا ان کی کمپنی کا اس وقت نیٹ فلکس پر چلنے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔Nov 13, 2024 09:46 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار'دی گریٹ انڈین کپل شو' اب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے
مزید پڑھ »
کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان، فی قسط کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟کپل شرما نے 2013 میں' کامیڈی نائٹس ود کپل' سے اپنے شو کا آغاز کیا
مزید پڑھ »
’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزام’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزام
مزید پڑھ »
گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس؛ ملزم کی درخواست ضمانت مسترداسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا
مزید پڑھ »
بشری بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالتبشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے، نیب
مزید پڑھ »
الیکشن کمیشن کا حافظ نعیم کو الیکشن ایکٹ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکازاظہار وجوہ کا نوٹس چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشن اور گلبرگ ٹائون کے یو سی چیئرمین کو بھی دیا گیا ہے
مزید پڑھ »