14 مئی کو انتخابات کا انعقاد ناممکن ہوگیا، الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں روک دی
اسلام آباد : پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا 14 مئی کو انعقاد ناممکن ہوگیا،الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں ۔ الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طور پر نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق کل تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا۔ الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کےلئے کم از کم 14 روز درکار ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے فنڈز کی عدم فراہمی کیوجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہ کی،الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی،ترسیل کےلئے کم از کم ڈیڑھ ارب روپے درکار ہیں،ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے صرف پنجاب اسمبلی کےلئے ساڑھے 7 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ افسران کو تصاویر والی ووٹر لسٹیں بھی چھپانی ہیں ۔انتخابات سے متعلق دو اہم امور کی تیاریاں روکی گئیں ۔سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا 14مئی کو انعقاد ناممکن ہوگیااسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روکتے ہوئے بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طورپر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
پنجاب انتخابات : الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو انتخابی نشان تندور الاٹ کردیا10:49 PM, 27 Apr, 2023, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب الیکشن کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔ مریم
مزید پڑھ »
اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، عمران خان کی ہدایت14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائےگا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی، عمران خان
مزید پڑھ »
14 مئی کو الیکشن نہیں ہوئے تو آئین ٹوٹ جائے گا: عمران خانسابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوئے تو آئین ٹوٹ جائے گا۔
مزید پڑھ »
اگر حکومت فوراً اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے: عمران خان - BBC Urduتحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو آئین ٹوٹ جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ سکیورٹی اور ان حالات میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہیں ہو سکتے۔
مزید پڑھ »