کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قیوم آباد میں5مسلح ڈاکوؤں نے گھر
میں گھس کر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اوراندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گولیاں لگنے سے بیٹا جان کی بازی ہار گیا جبکہ باپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ملزمان کی تلاش میں پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قیوم آباد میں پانچ
ڈاکوؤں نے ایک گھر پہ دھاوا بولا اور مزاحمت پر باپ بیٹے کو گولیاں ماردیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولیاں لگنے سے بیٹا جان کی بازی ہار گیا جب کہ باپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے۔ایس پی اورنگی ٹاؤن شبیر بلوچ کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ مزاحمت کے دوران کی، پولیس نے ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور تلاش کا عمل جاری ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان آمد، گھر کو پھولوں سے سجادیا - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
حسن علی کی بھارتی بیگم کی پہلی مرتبہ پاکستان میں ان کے گھر آمد، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادیحسن علی کی بھارتی بیگم کی پہلی مرتبہ پاکستان میں ان کے گھر آمد، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
مزید پڑھ »
'نس دبنے' کی وجہ کیا ہوتی ہے اور گھر بیٹھے علاج کیسے ممکن ہے؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
بیمار، معذور اور بزرگ افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
گوجرانوالہ: پیشی پر جانے والے باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتلپنجاب کی ایک تحصیل نوشہرہ ورکاں میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
پنجاب: تحصیل نوشہرہ ورکاں میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاپنجاب: تحصیل نوشہرہ ورکاں میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا Punjab Firing Killed People pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK UsmanAKBuzdar
مزید پڑھ »