Roznama Dunya News: پاکستان:-شہباز شریف کا وزیراعظم...

پاکستان خبریں خبریں

Roznama Dunya News: پاکستان:-شہباز شریف کا وزیراعظم...
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دئیے مکمل تفصیل جانیے:

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین نام بھجوا دئیے۔

شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لئے نہایت مناسب اور اہل ہیں، امید ہے ان افراد کی اہلیت کی آپ پذیرائی کریں گے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے، آئین کے تحت آپ کو مشاورت کا یہ عمل بہت پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کر رہا ہوں، ہمیں عدالتی حکم کا پورا احترام ہے، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خط چئیرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں لکھا۔ خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام بھی تحریر ہیں۔ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Roznama Dunya News: پاکستان:-موٹر ویز اور ہائی ویز پر...Roznama Dunya News: پاکستان:-موٹر ویز اور ہائی ویز پر...
مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-گرفتاری کا خدشہ، قائم...Roznama Dunya News: پاکستان:-گرفتاری کا خدشہ، قائم...
مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-پہلے اکنامک زون کا...Roznama Dunya News: پاکستان:-پہلے اکنامک زون کا...
مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: کرکٹ:-پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز...Roznama Dunya News: کرکٹ:-پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز...
مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: کرا ئم:-راولپنڈی: کلر سیداں میں...Roznama Dunya News: کرا ئم:-راولپنڈی: کلر سیداں میں...
مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بینظیر کا یوم شہادت:بلاول لیاقت باغ سے عوامی رابطہ مہم کا آغا زکرینگےRoznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بینظیر کا یوم شہادت:بلاول لیاقت باغ سے عوامی رابطہ مہم کا آغا زکرینگے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 06:18:45