دعا منگی کی پراسرار طور پر رہائی، کراچی پولیس سٹپٹا گئی، آج بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ مکمل تفصیل جانیے:
دعا منگی کی پراسرار طور پر رہائی، کراچی پولیس سٹپٹا گئی، آج بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونیوالی دعامنگی کا پراسرار طور پر رہائی کا معاملہ، تفتیشی ٹیم آج دعا منگی کا بیان قلمبند کرے گی۔ اغوا کی واردات میں ملوث گروہ سے تین روز قبل پولیس مقابلے کی شواہد بھی سامنے آگئیں. کراچی کے پوش علاقے میں گزشتہ ہفتے اغوا کی واردات، کیس میں پولیس کی ناکامی، لڑکی دعا منگی کی گھر واپسی تو ہو گئی تاہم کیس کو حل کرنا کراچی پولیس کے لئے چیلنج بن گیا۔ تفتیشی ٹیم کی کیس سے متعلق بیٹھک پر بیٹھک جاری ہے، جس کا کہنا ہے کہ تین روز قبل عزیز بھٹی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس مقابلے کو دعا منگی کو لے جانے والے اغواکاروں سے بھی جوڑ دیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق عزیز بھٹی میں جو مقابلہ ہوا وہ ملزمان دعا کو اغوا کرکے لیکر گئے، ملزمان نے فائرنگ بھی کی جس سے پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا کے تاوان کی رقم ساؤتھ زون میں مسجد کےقریب ادا کی گئی، رقم دینے سے پہلے تفتیشی ٹیم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
دوسری جانب پولیس یہ بات جانتے کی کوشش کررہے ہیں کہ دعا کو کس مقام پر رکھا گیا تھا؟ رہائی کیلئے کتنی رقم ادا کی؟ معلوم کیا جارہا ہے جبکہ دعا منگی کا بیان آج ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-شہباز شریف ملک سے باہر...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-آمدن سے زائد اثاثہ جات...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-میانوالی: تیز رفتار...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-مہنگائی کے خلاف نون لیگ...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-جنوبی ایشیا کی ترقی...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بے روزگاروں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا امید افزا پیغام
مزید پڑھ »