برلن: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان نیند کے دوران یاد رکھنا یا کچھ سیکھنا چاہتا ہے تو اس کا راستہ ناک سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس ضمن میں بچوں پر کیے گئے مختصر سے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گلاب کی خوشبو سے یادداشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
سے بات سامنے آئی ہے کہ متعدد بچوں کو نیند اور کلاس میں پڑھانے کے دوران گلاب کے پھول کی خوشبو سنگھائی گئی تو انہوں نے انگریزی کے نئے الفاظ سیکھنے میں بہتری دکھائی اور 30 فیصد زائد الفاظ یاد کیے یا سیکھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شاید گلاب کی خوشبو دماغ کے یادداشت والے حصوں کو بہتر کرتی ہے۔
یونیورسٹی آف فرائیڈبرگ سے وابستہ ماہر ہیورگن کورنمائیر نے کہا کہ ’’ ہمارے مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ نیند کے دوران گلاب کی خوشبو زیادہ پرتاثیر ہے اور وہ اکتساب پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے‘۔ بعض ماہرِ نفسیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان نیند میں بھی سیکھتا ہے اور عمل ’ہپنوپیڈیا‘ کہلاتا ہے یعنی نیند میں کسی غیرملکی زبان کے الفاظ سننے سے وہ یادداشت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب متعدد ماہرین نے اس تصور کو مسترد کیا ہے لیکن اب پھر سے اس کے حق میں بعض شواہد ملے ہیں۔
اگرچہ صبح جاگ کر کوئی نئے لفظ نہیں دہراتا لیکن ایک عمل ٹارگٹڈ میموری ری ایکٹویشن کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید ٹھوس ضرور بناتا ہے۔ یہ عمل نیند کے دوران ہوتا ہے اور گلاب کی خوشبو اسے تقویت فراہم کرسکتی ہے۔ قبل ازیں ماہرین کہہ چکے ہیں کہ بعض اقسام کی خوشبوئیں کسی واقعے یا لمحات کو تازہ کردیتی ہیں۔ حال ہی میں کی گئی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صندل کی لکڑی سونگھنے سے بالوں کی افزائش بڑھ سکتی ہے اور گنج پن کوسست کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کی جانب سے 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے عالمی برادری اس سے بخوبی آگاہ ہے:وزیرخارجہمقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے عالمی برادری اس سے بخوبی آگاہ ہے:وزیرخارجہ SMQureshiPTI
مزید پڑھ »
چیف جسٹس سے اپیل ہے بےگھر لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے، کنور نوید جمیلکراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے بےگھر لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل
مزید پڑھ »
دوحہ: زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان سے ملاقات، قطری وزیر خارجہ کی خصوصی شرکتدوحہ: (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ مُلا عبد الغنی بردار سمیت طالبان کے اعلیٰ نمائندوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران افغانستان کے حوالے سے امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھ »
زلمے خلیل زاد کی ملا برادر سمیت طالبان کی سینئر قیادت سے ملاقات - World - Dawn News
مزید پڑھ »
سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبریاض (وقار نسیم وامق) سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی
مزید پڑھ »