’وزیراعظم آئندہ ہفتے بجلی، گیس کی قیمتوں سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے‘ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوئی نہیں، ہماری اپوزیشن مہنگائی ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل جب تک کنٹرول نہیں ہوں گے، مہنگائی کم نہیں ہوگی، عوام کا مسئلہ بجلی اور گیس کے اضافی بل سمیت مہنگائی ہے، ای سی سی میں بھی بجلی اور گیس میٹر کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا آئی ایم ایف کو بتا دیا بجلی کی قیمت مزید نہیں بڑھا سکتے، ہماری بھی درخواست ہے بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کی جائیں، کابینہ میں ایک وزیر نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا، وزیر کے مطابق پٹرول کی قیمت کم ہونے سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، معاشی ٹیم میرے خیال میں قیمتوں میں کمی کے حق میں نہیں ہوگی، احساس پروگرام بھی غریبوں کیلئے ہے۔
وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا کریں گے تو احساس پروگرام میں کٹوتی کرنا پڑے گی، یقین ہے اس ہفتے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق گفتگوہوگی، مافیا ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اور ان کا مقصد پیسہ بنانا ہوتا ہے، پاکستان میں ایسی مافیا ہیں جو ہر پارٹی کو چندہ دیتے ہیں، اس مرتبہ شوگر مافیا نے ایک لاکھ ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹور کو دینے کا فیصلہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی مافیا نے گزشتہ روز ایک لاکھ ٹن چینی سستی دینے کا وعدہ کیاہے، منتخب لوگوں کو پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے، پرائس کنٹرول کمیٹی جاندار ہوگی تو اے سی ڈی سی حکم نہیں چلاسکےگا، پرائس کنٹرول کمیٹیاں کمزور، ناتواں اور ناکام ہیں، مافیا عرصے سے بیٹھی ہے، ہم نے کہا تھا کمزور کو طاقتور کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کی رپورٹ پرعدم اطمینان ،چیف جسٹس کا اظہار برہمیسپریم کورٹ کا سندھ حکومت کی رپورٹ پرعدم اطمینان،چیف جسٹس کا اظہار برہمی SupremeCourt Pakistan Sindh SindhGovt Report CMSindh MediaCellPPP SindhCMHouse MuradAliShahPPP pid_gov BBhuttoZardari SyedNasirHShah
مزید پڑھ »
ترک صدر 2 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے - ایکسپریس اردوترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، ذرائع
مزید پڑھ »
ترک صدر آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان استقبال کریں گے
مزید پڑھ »
حکومت کے سخت فیصلوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، حماد اظہر کا اعتراف - ایکسپریس اردوبجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا کسی بھی حکومت کے لیے اچھا فیصلہ نہیں ہوتا لیکن مجبوری ہوتی ہے، وفاقی وزیرریونیو
مزید پڑھ »
ملائیشیا: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے شہری کو 10 ماہ قید کی سزاکوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں سبا سٹیٹ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کو کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے پر دس ماہ کے لیے جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ 5 ہزار ملائیشیائی رنگٹ (تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار روپے) کا جرمانہ سنایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
چیف جسٹس کا چیرمین پی آئی اے ارشد ملک کی ملازمت سے متعلق اہم حکم - ایکسپریس اردوارشد ملک ایئرفورس میں ملازم ہیں، انہیں نئی ملازمت کیسے دی جا سکتی ہے؟ چیف جسٹس
مزید پڑھ »