اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل حملے میں فضائیہ کے کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ایران نے گزشتہ روز اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران کی جانب سے حملے کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے بھی کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا، ایران نے 100 سے زائد میزئل داغے، اسرائیل پرحملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ ہے: پاسداران انقلابیہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل کا شام، لبنان بارڈر پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاکاسرائیلی طیاروں نے بارڈر پر قائم شامی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج نے ایرانی حملے سے قبل شہریوں کو موبائل پر کیا میسج بھیجا تھا؟برطانوی صحافی ایلس کڈی نے گزشتہ روز یروشلم میں ایران کے میزائل حملوں کے وقت کی روداد بتائی
مزید پڑھ »
ایران نے اہم اسرائیلی بیس کو کس میزائل سے نشانہ بنایا؟ ایرانی میڈیا نے بتا دیاایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا: ایرانی میڈیا
مزید پڑھ »
سابق اسرائیلی وزیراعظم نے میزائل حملے کے جواب میں ایران پر حملے کا مطالبہ کردیاپچھلے 50 سال میں اسرائیل کو پہلی مرتبہ بہت ہی بڑا موقع ہاتھ لگا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کا چہرہ تبدیل کر سکتا ہے: نفتالی بینیٹ سابق اسرائیلی وزیراعظإ
مزید پڑھ »
اسرائیلی میزائل حملوں پر ایران کی سپریم لیڈر نے سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیابیروت میں اسرائیلی میزائل حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس اپنی رہائش گاہ پر بلایا ہے۔
مزید پڑھ »
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 بچوں سمیت 274 افراد شہیدلبنان کے وزیر صحت نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 1024 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھ »