قاتل کا سراغ مل گیا
اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں قتل کیے جانے والے پاک فوج کے میجر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی جی پولیس عامر ذوالفقار خان نے بتایا کہ میجر لاریب حسن کو قتل کرنے والے مشتبہ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔تاہم آئی جی پولیس نے زیرحراست مشتبہ ملزمان کی گرفتاری، ان کی واردات میں شمولیت اور قتل کے محرکات سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کمپنی کے قریب پارک میں پاک آرمی کے میجرلاریب حسن کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے آبپارہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ملزمان سمیت ڈکیت گینگز کے 16 ملزمان بھی گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ لاریب حسن کو اسلام آباد کے علاقے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں قتل کیا گیا جبکہ ان کی پوسٹنگ اٹک میں تھی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاک فوج کے افسر پارک میں بیٹھے تھے کہ 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق...
پولیس نے مزید بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کی واردات نہیں لگتا، تاہم ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے معاملے کا نوٹس لیتےہوئے 2 تحقیقاتی ٹیم بنا دی تھیں۔پولیس نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور 34 کو شامل کیا تھا۔ ایف آئی آر میں مقتول کے بھائی کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کے بھائی 'میجر لاریب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا'۔مذکورہ ایف آئی آر کے مطابق 'میجر لاریب 21 نومبر کو اسلام آبا پہنچے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ رات کو 10 بجکر 10 منٹ پر ان کے بھائی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ جی نائن پارک میں ایک لڑکی کے ساتھ تھے'۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بچے سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکماسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نےبچےسےبدفعلی کرنیوالےملزم پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کے تقرر کا معاملہ 10روز میں حل کرنے کی ہدایتاسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کے تقرر کا معاملہ 10روز میں حل کرنے کی ہدایت ECP Pakistan PTIGovernment PMImranKhan ElectionCommission AppointmentMatter PTIofficial ImranKhanPTI pid_gov pmln_org president_pmln
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آصف زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ بنانےکا حکمعدالت نے نیب کو نوٹس بھی جاری کردیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ:الیکشن کمیشن کے تقرر کا معاملہ 10روز میں حل کرنے کی ہدایتاسلام آباد ہائی کورٹ:الیکشن کمیشن کے تقرر کا معاملہ 10روز میں حل کرنے کی ہدایت Pakistan IslamabadHighCourt ElectionCommission ChiefElectionCommissinor pid_gov MoIB_Official ECP
مزید پڑھ »
کراچی: دعا منگی اغوا کے خلاف احتجاج، پولیس کا پیش رفت کا دعویٰ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
آصف زرداری کی درخواست ضمانت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا01:22 PM, 4 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد:ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان
مزید پڑھ »