ابوبکر کو بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے پر چوٹ لگی تھی
، لاہور میں اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے ان کا آپریشن کیا۔
پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، سابق صدر اختر رسول، کوچ طاہر زمان، رانا محمد شفیق، کوچز عثمان شیخ، ذیشان اشرف نے ابوبکر کی تیمارداری کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ابوبکر کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں، رانا مشہود نے بہت سپورٹ کیا، ری ہیب کے لیے آسٹریلیا جانے کا پلان ہے، مکمل فٹ ہونے میں پانچ سے چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کا خیال رکھا ہے، ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا، ابوبکر پاکستان کا فخر ہے اسے جلد دوبارہ میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ابوبکر کے معالج ڈاکٹر کامران کے مطابق ابوبکر کی سرجری بہت کامیاب رہی، اس نے واکر کے ذریعے آہستہ چلنا شروع کردیا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور ہم اس کو ڈسچارج بھی کررہے ہیں، ابوبکر نے اگر پراپر ری ہیب کیا تو کم وقت میں فٹ ہوسکتا ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہاکی ٹیم کے کھلاڑی واجبات کی عدم ادائیگی پر پریشان ، فیڈریشن کے بڑوں نے چپ سادھ لیقومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چین میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے واجبات ابھی تک نہیں ملے
مزید پڑھ »
پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردیدبرطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ »
دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز نے زندگی میں کامیابی کا راز بتا دیاجیف بیزوز کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز اس معمول سے کرنے سے انہیں زندگی میں کامیاب ہونے میں مدد ملی۔
مزید پڑھ »
اسرائیل نے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کو کیسے شناخت کیا؟اسرائیل نے گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی تلاش میں کئی آپریشن بھی کیے لیکن ہر بار یحییٰ سنوار بچ نکلنے میں کامیاب رہے
مزید پڑھ »
'چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بچا'دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز کا تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
مزید پڑھ »
آئی سی سی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارپی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی
مزید پڑھ »