ایگزٹ پول: کنزرویٹو پارٹی کی عام انتخابات میں اکثریت متوقع مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
شتہ پانچ برس سے بھی کم عرصے میں ہونے والے تیسرے عام انتخابات میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
برطانیہ کے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے دوران کیے گئے سروے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کو ان عام انتخابات میں 368 سیٹیں ملنے کی توقع ہے، جو کہ سنہ 2017 میں ہوئے آخری عام انتخابات کے مقابلے میں 50 سیٹیں زیادہ ہیں۔ ایگزٹ پول کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی برطانوی پونڈ کی قدر میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یورو کے مقابلے میں پونڈ کی قدر ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایگزٹ پول کے تحت جب بھی کوئی ووٹر اپنا ووٹ ڈال کر پولنگ سٹیشن سے باہر نکلتا تو اسے ایک فرضی بیلٹ پیپر دے کر اپنی رائے کے اظہار کی درخواست کی جاتی۔
حالیہ چند برسوں میں ایگزٹ پول سے حاصل ہونے والے نتائج عمومی طور پر اصل نتائج سے انتہائی قریب تر دیکھے گئے ہیں۔ برطانیہ میں سنہ 2017 میں ہوئے عام انتخابات کے بعد ایگزٹ پول کے ذریعے معلق پارلیمان وجود میں آنے کی خبر دی گئی تھی۔ اس پول میں بتایا گیا تھا کہ کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی اور بعد ازاں ایسا ہی ہوا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایگزٹ پول: کنزرویٹو پارٹی واضح اکثریت کی راہ پر گامزنبی بی سی کی جانب سے کیے گئے ایگزٹ پول میں کنزرویٹو پارٹی کو ان عام انتخابات میں 368 سیٹیں، لیبر پارٹی کو 191، سکاٹش نیشنل پارٹی کو 55 اور لیب ڈیمز کو 13 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ایگزٹ پول: کنزرویٹو پارٹی واضح اکثریت کی راہ پر گامزنبی بی سی کی جانب سے کیے گئے ایگزٹ پول میں کنزرویٹو پارٹی کو ان عام انتخابات میں 368 سیٹیں، لیبر پارٹی کو 191، سکاٹش نیشنل پارٹی کو 55 اور لیب ڈیمز کو 13 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں آج عام انتخابات ، کنزرویٹو اور لیبر پارٹی میں کڑا مقابلہلندن : برطانیہ میں عام انتخابات کا میدان سج گیا، کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے تاہم ہنگ پارلیمنٹ بننے کا بھی امکان ہے،
مزید پڑھ »
کراچی میں جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئیکراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعہ سےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہےجبکہ آج کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھ »
برطانیہ: پانچ برس میں تیسرے الیکشن میں ووٹنگ جاریبرطانیہ میں آج لوگ عام انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ 1974 کے بعد پہلے انتخابات ہیں جو موسم سرما میں ہو رہے ہیں اور 1923 کے بعد پہلی بار انتخابات کا انعقاد دسمبر میں ہو رہا ہے۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں عام انتخابات: مسلمان کیا چاہتے ہیں؟انتخابات کے موقع پر برطانیہ کی مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اکتیس ایسی نشستیں ہیں جہاں مسلمان ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »