بار بار تبادلے، مسائل کہاں ہیں!!!! تحریک انصاف کی حکومت اب تک وزیر اعظم عمران خان کی نیک نیتی اور ان کے سائے میں چل رہی ہے ممکن ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی سے بڑے بڑے مسائل حل ہو جائیں AkramChaudhry PMImranKhan Punjab ImranKhanPTI GOPunjabPK
تاثر جا رہا ہے کہ ملک ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو معاملات کو بہتر انداز میں نہیں چلا سکتے۔ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے یہ تاثر بھی پھیل رہا ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ سرکاری افسران میں کام کرنے کی اہلیت نہیں ہے یا پھر وہ مشکل حالات میں ڈیلیور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ حکومت کو ہر چند ماہ بعد تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں۔ بار بار تبدیلیوں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔ ماضی کے ناکام تجربوں کے بعد اب ایک مرتبہ پھر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ہوئی...
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اس حوالے سے سب سے بڑا امتحان اچھی ٹیم کی تشکیل ہے۔ ایک سال سے زائد عرصہ گذرنے کے بعد بھی وہ اب تک ایک اچھی، محنتی، بااعتماد اور ایماندار ٹیم تشکیل دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ کیا صرف افسران کو تبادلے کی ضرورت ہے یا پھر انہیں اپنی سیاسی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ وہ بڑے فیصلے کرتے وقت سیاسی مصلحتوں کا شکار ہو رہے ہیں، کہیں وہ سیاسی دوستوں کے کہنے پر اصل مسائل کے بجائے تبادلوں کے ذریعے تنقیدی توپخانوں کا رخ بدلنے کی کوشش کرتے...
یہ بات تو ثابت ہو چکی ہے کہ حکومت وزراء اور بیوروکریسی میں ابھی تک اچھا ورکنگ ریلیشن شپ قائم نہیں ہو سکا، جہاں اعتماد کی کمی ہو گی اور افسران کو ان کا جائز مقام اور عزت نہیں دی جائے گی تو ہر ماہ تبادلے کرتے رہیں نتائج نہیں بدلے جا سکتے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ بار بار تبادلے کرنے کے بعد وزیراعظم ایک مرتبہ اب اپنی سیاسی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ مرکز، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ان کی سیاسی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہی ہو اور وہ سیاسی ساتھیوں کے بجائے...
تحریک انصاف کی حکومت اب تک وزیر اعظم عمران خان کی نیک نیتی اور ان کے سائے میں چل رہی ہے ممکن ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی سے بڑے بڑے مسائل حل ہو جائیں لیکن سیاسی کارکنوں کی تربیت اور اہل افراد کی تیاری کا کام نہیں ہو سکے گا، قسمت ہر وقت ساتھ نہیں دیتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی قیادت کو بھی تیار کرنا ضروری ہے۔ بیوروکریسی اس وقت تک بہتر نتائج نہیں دے سکتی جب تک اسے سیاسی قیادت کی طرف سے واضح پالیسی نہیں ملتی۔ کامیابی کے لیے وزراء کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا اور وزیراعظم کو اس پہلو...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاںاسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے۔ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
حسن علی کی بھارتی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد، سسرال پہنچنے پر شاندار استقبال
مزید پڑھ »
میلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیںمیلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میلسی میں کھیت سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات
مزید پڑھ »
لندن برج پر چاقو سے حملہ، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »