دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی: بھارتی میڈیا
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی رواں ماہ کے آخر میں شادی کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی، دوسری جانب شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر درج ہے کہ 'افواہیں سچ ثابت ہوئیں‘۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ویب سیریز ہیرامنڈی کی تمام کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور اداکار ظہیر کے تعلقات کے حوالے سے کئی عرصے سے چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم عوامی سطح پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال ایک دوسرے کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت اور سوشل میڈیا پوسٹس ان کے تعلق کی تائید کرتی ہیں، رواں ماہ ظہیر نے سوناکشی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی جس کا کیپشن تھا’ہیپی برتھ ڈے سونزز ‘مزید خبریں :
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئیممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
مزید پڑھ »
بھارتی کرکٹر پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں زیر گردشہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھ »
جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دیبالی وڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے پولو کھلاڑی اور کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
مزید پڑھ »
یش کی فلم ’ٹاکسک‘ میں ایک اور نامور اداکارہ کو کاسٹ کیے جانے کا امکانممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹاکسک‘ میں ایک اور نامور بالی وڈ اداکارہ کو کاسٹ
مزید پڑھ »
عالیہ، رنبیر نے کامیابی اور ناکامی کا سامنا کس طرح کیا؟ اداکارہ کا اہم انکشافبالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے کیرئیر میں کامیابی اور ناکامی کو کس طرح ہینڈل کیا، اداکارہ نے بتادیا۔
مزید پڑھ »
مادھوری اور روہت شرما کی اہلیہ کو رفح کے حق میں پوسٹ 'ڈیلیٹ' کرنا پڑگئیگزشتہ روز بالی وڈ اور ہالی وڈ اسٹارز سمیت متعدد معروف شخصیات نے ’آل آئیز آن رفح‘ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے علاقے کی سنگین صورتحال بتانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھ »