بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، میڈیا سے گفتگو
بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں کریں گے۔ دشمن ہو مگر کمینہ نہ ہو۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا اور دونوں جیل سپرنٹنڈنٹس کو بھی فریق بناؤں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج پھر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دس دن انکو 6/8 کے کمرے میں کس کے ایما پر رکھا گیا، دس دن تک ان کو صرف ایک گھنٹے کیلیے باہر آنے کی اجازت تھی، 3 ہفتے اپنی فیملی اور وکلاء سے بھی ملنے کی اجازت نہ تھی۔
انہیں ناقص کھانا دیا جاتا رہا۔ بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ رول آف لاء اور حقیقی آزادی کیلیے جہاد کر رہے ہیں۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو پیغام دیا کہ میں ملٹری کورٹس سمیت اور ظلم بھی آپ کی خاطر سہہ لوں گا مگر جھکوں گا نہیں، میرا پیغام دیا کہ اپنے حق کیلیے کھڑے ہوں کیونکہ یہی وقت ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیابانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے، شعیب شاہین
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف رائے ہے، بیرسٹر گوہرفواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے
مزید پڑھ »
98 فیصد ارکان کی رائے 15 اکتوبر کو احتجاج کے حق میں ہیں: ترجمان پی ٹی آئیبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو 15 اکتوبر کو ہر حال میں اسلام آباد جائیں گے اور احتجاج کریں گے: شیخ وقاص اکرم
مزید پڑھ »
آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: عمران خان کے بینچ پر تحفظات، پی ٹی آئی وکیل نے سماعت کا بائیکاٹ کردیابانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے بینچ کی تشکیل درست نہیں، حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر علی ظفر
مزید پڑھ »
پی پی اور جے یو آئی کا ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا: بلاول کا مولانا سے ملاقات کے بعد اعلانکوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود آئینی ترمیم پیش کریں، پی ٹی آئی ثابت کرے وہ سوشل میڈیا کا لشکر نہیں سیاسی جماعت ہے: پی پی چیئرمین
مزید پڑھ »
ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، وزیر دفاع کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کے اعلان پر ردعملوزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا۔
مزید پڑھ »