بس ڈرائیورز کا یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی نے ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز رافع حسین کے مطابق محکمہ انسانی حقوق نے جامشورو میں واقع سندھ یونیورسٹی میں ہونے والی غیراخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی نے ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ دیا۔ خط میں ایس ایس پی کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ایسے ملزمان کو حراست میں لیں۔
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی سے چلنے والے پوائنٹس کےڈرائیورز نشہ کرتے اور طالبات کو دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ یونیورسٹی کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے انچارج رحمت اللہ شر نے بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بولان میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا و ملازمین کا دھرنا ختمبولان میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا اور ملازمین کے مطالبات تو اگرچہ مختلف ہیں لیکن انھوں نے مطالبات کو منوانے کے لیے مشترکہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا۔
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا حکومت کا منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں نوجوان نسل کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »
ہیکرز کے ہاتھوں صارفین کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کا نقصان - ایکسپریس اردوکمپیوٹر کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے ’’تاوان‘‘ وصول کیا جاتا ہے، رپوٹ
مزید پڑھ »
حکومت کا بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلانایتھنز: یونان کی حکومت نے ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے بچے کی پیدائش پر بچے کو 2 ہزار یورو بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی حکومت نے ملک میں تیزی سے کم ہونے والی آبادی کو بڑھانے کے لیے والدین کو بچے کی پ
مزید پڑھ »
ایران کے علاقائی مفادات کے خلاف اقدامات پراسرائیل کو تباہ کن ردعمل کی دھمکیایران کے علاقائی مفادات کے خلاف اقدامات پراسرائیل کو تباہ کن ردعمل کی دھمکی Iran Israel Israel
مزید پڑھ »