بلدیاتی ضمنی انتخابات : پیپلزپارٹی نے چار یوسیز میں میدان مار لیا ARYNewsUrdu
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی یو سی2بہارکالونی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر 3243ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ضلع کیماڑی کی یو سی ٹو بلدیہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عارف تنولی 3009 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس کے علاوہ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق یو سی 8 مومن آباد ضلع غربی میں پیپلز پارٹی کے ارشد خان 2805 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں 449 پولنگ اسٹیشنز میں سے 292 انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیئے گئے تھے، تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اورپی ٹی آئی کے 434 امیدوار مد مقابل تھے۔
پولنگ کاعمل صبح 8بجے سے شام5بجے تک بلاتعطل جاری رہا، پولنگ کے دوران کچھ مقامات پر ناخوشگوار صورتحال پیش آئی جسے پولیس اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے مداخلت کرکے قابو کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر شروع ہوئے اور پرامن ماحول میں ووٹنگ مکمل ہوئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جہاں الیکشن ہے وہاں شہری گھروں سے نکلیں، ووٹ ڈالیں: حافظ نعیم کی اپیلامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپیل کی ہے کہ کراچی کی جن یوسیز میں آج ضمنی بلدیاتی انتخاب ہے وہاں شہری اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔
مزید پڑھ »
کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلانکراچی میں آج جاری ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروعسندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ DailyJang
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی انتخابی نتائج کی چوری روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتبضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے، رہنماؤں نے انتخابی نتائج کی چوری روکنے
مزید پڑھ »
بلدیاتی انتخابات : پولنگ اسٹیشنوں پر کارکنان کی ہنگامہ آرائیصوبہ سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی اور مختلف شہروں میں بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پیش آئے
مزید پڑھ »