بہتر ہے نیب کام کرنے سے رُکا رہے، پہلے اسپتال بن جانے دیں،سپریم کورٹ

پاکستان خبریں خبریں

بہتر ہے نیب کام کرنے سے رُکا رہے، پہلے اسپتال بن جانے دیں،سپریم کورٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

' اس کیس کے ساتھ نیب کا کیا لینا دینا ہےاورنیب عدالت سے کیا چاہتا ہے؟' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹ میڈیکل سائنسز سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے نیب کام کرنے سے رکا رہے، پہلے اسپتال بن جانے دیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹ میڈیکل سائنسزمیں بے قاعدگیوں کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قطر کی حکومت نے کنگ حماد یونیورسٹی کے لیے10 سال قبل 10 ارب روپے عطیہ کیے تھے،کیا سی ڈی اے نے اسپتال کی تعمیر کےلیےاراضی دے دی؟ ۔

جسٹس گلزار احمد نے استفسارکیا کہ اس کیس کے ساتھ نیب کا کیا لینا دینا ہے؟نیب عدالت سے کیا چاہتا ہے؟جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب کا کہنا تھا کہ عدالت نے نیب کوکام کرنے سے روک رکھا ہے۔چیف جسٹس نے میئراسلام آباد سے اب تک اراضی فراہم نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو میئرنےجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے مقدمے میں پیش ہوئے ہیں یہ معاملہ سی ڈی اے سے متعلق ہے ۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ میئرصاحب کو معلوم ہی نہیں کہ شہرمیں کیا ہو رہا ہے ، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹرنے بتایا کہ بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ بنانے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں۔ عدالت نے سیکرٹری نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز اور سی ڈی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Aaj_Urdu /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فنکارہ کے لئے مشکل ترین کام خاندان کو وقت دینا ہے: اداکارہ عائزہ خانفنکارہ کے لئے مشکل ترین کام خاندان کو وقت دینا ہے: اداکارہ عائزہ خانلاہور: (دنیا میگزین) پاکستانی ٹیلی وژن ڈرامون کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ایک فنکارہ کے لئے مشکل ترین کام خاندان کو وقت دینا ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »

’خودکش حملہ ہوتا ہے تو ہمیں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے‘’خودکش حملہ ہوتا ہے تو ہمیں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے‘پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان نوجوانوں کو کس قسم کے نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بی بی سی نے اسلام آباد میں رہائش پذیر چند افغان طلبا سے اس بارے میں بات کی ہے۔
مزید پڑھ »

حکومت نون لیگ کے منصوبوں کا نام بدل کر افتتاح کررہی ہے: رانا ثنااللہحکومت نون لیگ کے منصوبوں کا نام بدل کر افتتاح کررہی ہے: رانا ثنااللہحکومت نون لیگ کے منصوبوں کا نام بدل کر افتتاح کررہی ہے: رانا ثنااللہ RanaSanaUllah PMImranKhan PTIofficial pmln_org president_pmln PmlnMedia GOPunjabPK MoIB_Official pid_gov
مزید پڑھ »

’ایسی کارکردگی دکھانی ہے جو مجھے آگے لے جائے‘’ایسی کارکردگی دکھانی ہے جو مجھے آگے لے جائے‘شرجیل خان سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی پاداش میں ڈھائی سال کی سزا مکمل ہونے کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئے ہیں اور کراچی کنگز نے انھیں پی ایس ایل کی گولڈ کیٹگری سے اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔
مزید پڑھ »

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے: وزیراعظمبھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے: وزیراعظمبھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے: وزیراعظم Islamabad PMImranKhan antonioguterres UN UN_Radio UN_News_Centre UNICEF UNPeacekeeping PMOIndia Kashmir ForeignOfficePk ImranRiazKhan GOPunjabPK pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »

کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-05 06:33:51