لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ساتھ سیریز کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے رواں ماہ کے آخر میں کسی موثر نتیجہ پر پہنچ جائیں گے، سیریز کے حوالے سے پروٹیز کرکٹ کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ کی آمد کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، گزشتہ ایڈیشن کے دوران پی ایس ایل کے آٹھ میچز کے کراچی میں انعقاد کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے محدود اور طویل طرز کی کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی بورڈ دورہ کے حوالے سے مطمئن ہیں، تاہم لاجسٹک اعتبار سے ہمیں اسے آسان اور موثر بنانے کی ضرورت ے، جنوبی افریقا کا دورہ بھارت 18 مارچ کو ختم ہو گا جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 22 مارچ کو شیڈول ہے لہذا مہمان ٹیم کا بھارت سے جنوبی افریقنا جانا اور پھر پاکستان آنا ممکن نہیں ہو گا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وہاں تین میچز کھیلنا مفید ہو گا، جنوبی افریقا کو راولپنڈی بطور وینیو تجویز کیا ہے اور مہمان بورڈ اس تجویز پر راضی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کمیٹی میں شامل چار سے پانچ افراد کا تعلق پی سی بی سےہو تو وہ کمیٹی آزاد تصور نہیں کی جائے گی، لہٰذا میں یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ مجھے زیادہ دیریہ عہد نہیں رکھنا، اب ڈائریکٹر انٹرنینشل کرکٹ ذاکر خان کمیٹی کے اجلاس کا انتظام کیا کریں گے اور میں بطور غیر فعال رکن کمیٹی اجلاس میں شرکت کروں گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دوسری شادی پر پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے دلہا کے انکشافاتکراچی : ولیمے میں مارکھانے والے دلہا آصف رزاق نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کو شادی کے بارے میں سب بتادیا تھا اور یہ یہ میری دوسری شادی تھی تیسری یا چوتھی نہیں، میری دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے ، بازیابی کیلئے ایف آئی آر کٹواؤں گا۔تفصیلات کے مطابق پہل
مزید پڑھ »
شہریت کے قانون پر بنے ڈرامے کے باعث ماں، استانی جیل میںانڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے شہر بدار کے شاہین سکول میں شہریت کے متنازع قانون پر بنے ڈرامے کے باعث ایک نوجوان ماں اور ایک استانی کو جیل جانا پڑا ہے۔
مزید پڑھ »
خداؤں کا کھانا: پانی کے کیڑوں کے انڈے یعنی خوشی کے بیج16ویں صدی کی ہسپانوی دستاویزات کے مطابق وہ انسان جنھیں قربان کیا جانا ہوتا ہے ان کے دل کو جسم سے نکال کر سینے میں خالی جگہ کو پانی کے کیڑوں کے انڈوں سے بھر دیا جاتا تھا تاکہ خداؤں کے لیے چڑھاوا بھیجا جائے۔
مزید پڑھ »
سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز متعارف - Mobilephones - Dawn News
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پر طویل بحث ہونی چاہیے، بلاول بھٹواسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پر طویل بحث ہونی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کسی مسئلے کا حل نہیں نکلے گا، ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پ
مزید پڑھ »