اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے شوبز کے آغاز پر بات کی۔
اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے شوبز کے آغاز پر بات کی/فوٹوفائلاداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’میں حافظ قرآن ہوں ،7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر حفظ شروع کیا تھا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کرلیا‘ ۔
لائبہ نے بتایاکہ ’بچپن میں حفظ کی خواہش میری نہیں تھی لیکن امی کی خواہش پر حفظ کیا اور جب قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو دل لگ گیاچونکہ میری میموری بہت اچھی ہے لہٰذا 2 سال کے دوران ہی حفظ مکمل کرلیا‘ ۔اداکارہ نے کہا کہ’ حفظ کے بعد میں نے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کیا اور اسی وجہ سے مجھے 2 سال پیچھے کلاس 6th میں ایڈمیشن ملا اور میٹرک کرلیا ‘ ۔
شوبز میں آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ’میٹرک کے بعد میں اپنی امی کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے ایکٹنگ کی آفر کی تھی جس پر میں نے پہلے انکار کردیا تھا لیکن پھر حامی بھرلی اسی دوران میں نے ایکٹنگ شروع کی اور پھر انٹر کرلیا‘۔ لائبہ خان نے مزید بتایا کہ ’چونکہ حافظ قرآن ہوں یہی وجہ ہے کہ شوبز کے آغاز میں والد کو ڈراموں میں آنا پسند نہیں تھا، والد بات نہیں کرتے تھے اور غصے میں رہتے تھے حتیٰ کہ ڈرامے بھی نہیں دیکھتے تھے، بابا کا کہنا تھا کہ میں نے چونکہ حفظ کیا ہے اس لیے مجھے شوبز میں نہیں آنا چاہیے‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میرے دادا کو بھی ایکٹنگ کرنا نہیں پسند تھا لیکن والدہ کی سپورٹ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ارشد بھی میرا بیٹا ہے، نیرج کے سلور جیتنے پر خوش ہیں: والدہ نیرج چوپڑامقابلے میں 12 ممالک مدِ مقابل تھے اور ان 12 ممالک میں سے ایک پاکستان جیتا ہے، ان کا دن اچھا تھا اسی لیے وہ جیت گئے: والد کا بیان
مزید پڑھ »
بیٹی کیلئے مثالی بننا تھا اسی لیے حجاب شروع کیا: نور بخاریمیں بخاری سید ہوں، جب شوبز میں آنے کی ضد کی تو ابو انکار نہیں کرسکے کیونکہ میں بہت لاڈلی تھی: سابقہ اداکارہ کی گفتگو
مزید پڑھ »
ویمنز ایشیا کپ، پاکستانی منزل کی راہ میں مضبوط سری لنکن دیوار حائلآنے والے میچز میں مضبوط حریفوں کیخلاف بھی اسی سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا
مزید پڑھ »
نئے الیکشن بھی معاملات کا حل نہیں، آرمی چیف، چیف جسٹس اور سیاستدان ملک کیلئے راستے کا تعین کریں: شاہد خاقانہمارے کیسوں میں عمران خان نے کہا تھا کہ وکٹیں گرا رہا ہوں، بعد میں بانی پی ٹی آئی اور باجوہ نے ایک دوسرے پر کیس بنانے کا الزام لگایا: سابق وزیراعظم
مزید پڑھ »
کبریٰ خان کا گھر سے فرار ہونے والی مداح کیلئے اہم اعلانلائبہ اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر اداکارہ سے ملنے کراچی پہنچی تھی
مزید پڑھ »
بالی وڈ کا کون سا اداکار امیر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی کو ترجیح دیتا ہے؟میرا گھر آفس سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے اس لیے میں ایک مہنگی ترین گاڑی کو اپنے لیے غیر ضروری سمجھتا ہوں: جان ابراہم
مزید پڑھ »