جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی مقصد کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم زیرک، حاضر جواب، نکتہ
داں سیاسی، نظریاتی اور پارلیمانی رہنما تھے، اللہ کریم حافظ صاحب کی خطاؤں کو درگزر اور خدمات کو قبول فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی بیان میں کہا کہ رمضان کریم کی بابرکت ساعت میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقیناً حافظ حسین احمد صاحب کے لیے بلندی درجات کا سبب بنے گا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم کے فرزندان، اہل خانہ متعلقین اور جے یو آئی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اہل مدارس،کارکنان اور رہنما اپنی دعاؤں میں حافظ صاحب کو یاد رکھیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں، اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد طویل عرصے سے علیل تھے اور عملی طور پر سیاست میں سرگرم نہیں تھے اور کوئٹہ میں اپنے گھر میں خالق حقیقی سے جا ملے
حافظ حسین احمد مولانا فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام انتقال تعزیت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، مولانا فضل الرحمانحافظ حسین مرحوم کے فرزندان، اہل خانہ متعلقین اور جے یو آئی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، سربراہ جمعیت علمائے اسلام
مزید پڑھ »
بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، امیر جماعت اسلامیبجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط لاگت پر ہونی چاہیے، تنخواہوں پر ٹیکس کی ظالمانہ شرح میں بھی کمی لانا ہوگی، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہیدوزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار تعزیت
مزید پڑھ »
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا حامدالحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہدا کے لواحقین کی مالی مدد کا اعلان کیا
مزید پڑھ »
کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں اہلکار شہید، 5 افراد زخمیوزیر داخلہ محسن نقوی کی دھماکے کی شدید مذمت، شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
مزید پڑھ »
جے یو آئی کا دو صوبائی حکومتوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہصوبوں میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
مزید پڑھ »