حمزہ علی عباسی کی شوبز میں نئے اندازمیں واپسی -
مستقبل میں حمزہ علی عباسی حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے، ہمایوں سعید فوٹوفائلکچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی کررہے ہیں جس کی تصدیق ہمایوں سعید نے کی ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔ تاہم اب ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا...
ہمایوں سعید نے کہا دراصل حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔ہمایوں سعید نے کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہاہوں جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے۔ پراجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل...
واضح ہے کہ ہمایوں سعید بہترین اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں۔ حال ہی میں ان کا پروڈیوس کردہ ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہاہے اس کے علاوہ ہمایوں سعید ’میں ہوں شاہد آفریدی‘، ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کے شریک پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ ادا
مزید پڑھ »
آصف علی زرداری کی طبعیت مزید بگڑنے لگی، دل کی دھڑکن تیز
مزید پڑھ »
پاک ایران افواج کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی تردیدپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان اور ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مزید پڑھ »
سٹی بینک پاکستان کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد، ٹیم کی سیکورٹی حتمیٰ مراحل میں داخلراولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات حتمیٰ مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے دو ہیلی کاپٹرز اور جیمروہیکل مانگ لی ہیں۔
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں: فردوس عاشق اعوانسیالکوٹ: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لندن کی بیٹھک ایک نئی چال اور حکمت عملی ہے۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ناکام ہوں گے۔
مزید پڑھ »