حوثی گروپ کی جانب سے داغے جانے والے ہائپرسونک میزائل کا نام ’فلسطین 2‘ ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ہائپر سونک میزائل اور اسے داغے جانے کے مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں میزائل کا نام اور اس کی خصوصیات بھی بتائی گئی ہیں۔
ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق حوثی گروپ کی جانب سے داغے جانے والے ہائپرسونک میزائل کا نام ’فلسطین 2‘ ہے جو ماک 16 کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔ میزائل 2150 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کی باعث اسرائیلی آئرن ڈوم سمیت جدید فضائی دفاعی نظاموں سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو گرانے میں ناکام رہے۔
خبر کے مطابق میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرنز بجنا شروع ہوئے اور حملے کے خوف سے ایک ہی وقت میں لاکھوں اسرائیلی ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑے جس کے باعث 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یمنی باغیوں کے حملے کے بعد حوثی ترجمان یحییٰ ساری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے اپنے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے جافا کے علاقے کو نشانہ بنایا اور اپنا ہدف حاصل کرلیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا دھمکی آمیز بیان آج یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ہائپر سونک بیلسٹک میزائل نے 2000 کلومیٹر سے زائد کا سفر صرف 11 منٹ میں طے کیا اور اسرائیل میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچا، حوثی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں، اسرائیلی وزیراعظم کی یمنی حوثیوں کو دھمکیاسرائیلی وزیر اعظم کا دھمکی آمیز بیان آج یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھ »
ایشوریا، دیپیکا، پریانکا یا کوئی اور؟ بھارت کی امیر ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیاہورون انڈیا نے بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے
مزید پڑھ »
نئی فردِ جرم پر ٹرمپ کا ردعمل؛ صدارتی الیکشن پر کیا اثرات پڑیں گےوفاقی خصوصی وکیل نے الیکشن دھاندلی کیس میں 36 صفحات پر مشتمل فرد جرم جاری کردی
مزید پڑھ »
حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ، متعدد افراد زخمیہائپر سونک بیلسٹک میزائل نے 2000 کلومیٹر سے زائد کا سفر صرف 11 منٹ میں طے کیا اور اسرائیل میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچا، حوثی ترجمان
مزید پڑھ »
کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقررمحکمہ داخلہ پنجاب نے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کردی
مزید پڑھ »
ٹیکس دہندگان کی فہرست میں بھی شاہ رخ خان کی بادشاہت برقرارفارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کیلئے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کردی
مزید پڑھ »