اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی ہے۔
خیال رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، ان کی عزت اور توقیر ہمارے لئے انتہائی مقدم ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم کو نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر تحفظات ہیں جبکہ کابینہ کا ایک طاقتور حلقہ خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل بنوانے پر بضد ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا موقف ہے کہ نامزد اٹارنی جنرل خالد جاوید حکومت کو درپیش قانونی مسائل کا زیادہ ادراک نہیں رکھتے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خالد جاوید خان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہوزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں تصدیق کی ہے خالد جاوید خان کو ملک کا نیا چیف لا افسر یعنی اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری - ایکسپریس اردووزیراعظم کی وزارت قانون کو خالد جاوید خان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
وزیراعظم کاخالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہنیااٹارنی جنرل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates AttorneyGeneral PMImranKhan
مزید پڑھ »
پی ایس ایل فائیو، اعظم خان نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی، یونائیٹڈ کو شکستکراچی: پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جان
مزید پڑھ »
عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے کو طلب کرلیاپاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر ڈیڑھ کروڑ کی
مزید پڑھ »