ریڈیواور ٹیلی وژن کے نامور اداکار قاضی واجد کو بچھڑے تین برس بیت گئے
کراچی: قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا، وہ 1943ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ انہوں نے 10 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ بچوں کے پروگرام’ نونہال‘ میں صدا کاری کے جوہر دکھائے۔
وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی شاندار صداکاری سے سب کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ سن 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو قاضی واجد اس سے منسلک ہو گئے۔ ان کا ٹی وی کے لیے پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ تھا، جس میں انہوں نے منفی کردار نبھایا۔ بعد ازاں سن 1969ء میں ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ شروع ہوا تو اس میں قاضی واجد کو راجہ کا کردار ملا جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔
قاضی واجد نے ٹیلی ویژن پر ان گنت کردار ادا کیے تاہم انہیں ’’ دھوپ کنارے، اَن کہی، تنہائیاں، حوا کی بیٹی، خدا کی بستی، چاند گرہن، پل دو پل، تعلیم بالغاں اور انارکلی‘‘ میں یادگار کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ قاضی واجد 11 فروری 2017ء کو 87 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ فن کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات پر حکومت نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جے وی اوپل کیس:نیب نے بلاول بھٹو کو 13 فروری کو طلب کرلیانیب نے چیئرمین پی پی کو کب پیش ہونے کی ہدایت کی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
فاطمہ ثریا بجیا کو بچھڑے 4 برس بیت گئےپاکستانی ڈراموں میں وسیع خاندانوں میں خونی رشتوں کے درمیان تعلق اور رویوں کو انتہائی خوب صورتی سے بیان کرنے والی معروف ڈرامہ نگار اور ادبیہ فاطمہ ثریا بجیا کو ہم سے بچھڑے 4 برس
مزید پڑھ »
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظماسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں غریب اور تنخواہ
مزید پڑھ »
عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حدتک جائیں گے، وزیراعظم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
جے یوآئی کا یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان - ایکسپریس اردو19 مارچ کو لاھور اور 23 مارچ کو کراچی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، اکرم خان درانی
مزید پڑھ »
غریب اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیےہرحد تک جائیں گے،وزیراعظممہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »