کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال میں مریضوں کا علاج جعلی ادویات کے
ذریعے کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔850 بستروں پر مشتمل صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ایم ایس ڈی کی جانب سے جعلی ادویات فراہم کیے جانے کا انکشاف گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللّٰہ یاسین زئی نے سول ہسپتال کے حالیہ اچانک دورے کے دوران کیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ہسپتال میں 28 شعبوں میں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے، سالانہ 7 لاکھ افراد طبی معائنہ کرانے آتے ہیں جبکہ ادویات کی خریداری کے لیے سول ہسپتال کے شعبہ فارمیسی کا سالانہ بجٹ 27 کروڑ روپے ہے، غیر معیاری ادویات کے مسئلے پر گورنر...
جسٹس ریٹائرڈ امان اللّٰہ یاسین زئی نے اس دوران کہا کہ میڈیسن کی کمی ہے، دوائیاں جعلی نکلی ہیں ہم نے ٹیسٹ کروائی ہیں، سیکریٹری ہیلتھ کو بھی ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایسی دوائیاں نہیں خریدیں، جن کمپنیوں نے ایسی دوائیاں دی ہیں ان کو ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کردیں۔واضح رہے کہ اس سرکاری ہسپتال میں 50 ہزار مریض علاج کے لیے داخل ہوتے ہیں، جعلی ادویات مریضوں کو معائنہ کے بعد علاج کے لئے فراہم کی جاتی ہیں، ہسپتال میں غیر معیاری طبی سہولیات کے بعد اب ان کا علاج بھی غیر معیاری ادویات سے ہونے لگا ہے جس پر مریض...
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات کی فراہمی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اگر یہی عمل سرکاری سطح پر ہو تو قابل افسوس ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیا - ایکسپریس اردوایسے مریضوں میں وائرس کی موجودگی جو کبھی چین نہیں گئے ایک بڑے مسئلے کے ابتدائی آثار ہیں، عالمی ادارہ صحت
مزید پڑھ »
حکومت کی جانب سے 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیاکیا یہ صرف شروعات ہے۔۔۔؟ آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
’ایرانی حملے سے 100 سے زیادہ امریکی فوجی متاثر ہوئے‘امریکی محکمہِ دفاع کے مطابق آٹھ جنوری کو عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے کے بعد شدید دماغی چوٹوں سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں - World - Dawn News
مزید پڑھ »
’عاصمہ کی بہادر آواز کا قرض ہم سب پر ہے‘’عاصمہ جہانگیر کی بہادر آواز کا ایک قرض ہے جو ان کے ہر ساتھی اور روشن خیال شہری کے کندھوں پر ہے اور ہمیں ان کی روشن خیالی کی میراث کو آخری سانس تک نبھانا ہے۔‘ ربیعہ باجوہ کا کالم تفصیلات: تاریخ اشاعت: 12 فروری 2018 AsmaJahangir
مزید پڑھ »