عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیا
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کبھی چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کے ابتدا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایک دن میں 3 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مجموعی تعداد 40 ہزار ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ایک روز میں مزید 97 مریضوں کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں ایسے افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی چین نہیں گئے، یہ بہت بڑے خطرے کے محض ابتدائی آثار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اس صورت حال کو ’ٹِپ آف دا آئس برگ‘ سے تشبیہ دی ہے اور صورت حال کی نگرانی کے لیے اپنے ایک وفد کو چین بھی بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے سر اُٹھانے والے کورونا وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ہے اور اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر پریشان کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود یہ وائرس چین کی سرحدوں سے نکل کر 2 درجن سے زائد ممالک میں داخل ہوچکا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والاملزم گرفتارگوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے
مزید پڑھ »
شیخ رشید کے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا دعویٰ لیکن دراصل کاغذات میں دکھائے گئے پیسے کونسے ہیں؟ بھانڈا پھوٹ گیالاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پہلے سال کے دوران ریلوے کے نفع و نقصانات کے
مزید پڑھ »
پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق قراردادواپس لینے کامطالبہ کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722ہوگئی لیکن ماضی میں سائرس وائرس سے کتنے افراد ہلاک ہوئے تھے؟بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کرونا وائرس نے سات سو سے زائد
مزید پڑھ »
تھائی لینڈ میں جعلی خبریں کرونا وائرس سے متعلق خوف پھیلانے لگیںبنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں سوشل میڈیا پر چین کے کرونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی 75 فیصد خبریں جعلی ہیں ان جعلی خبروں کی وجہ سے ملک میں خوف پھیلایا جانے لگا ہے۔
مزید پڑھ »
چین: کورونا وائرس سے اشیا کی فراہمی متاثر، مہنگائی میں اضافہ - World - Dawn News
مزید پڑھ »