سعودی عرب میں گاڑی خریدنے کیلئے نئی شرط عائد ARYNewsUrdu
ریاض : سعودی حکومت نے گاڑی خریدنے والے غیر ملکی افراد کیلئے قانون وضع کیا ہے جس کے مطابق گاڑی خریدنے والے کیلئے پہلے سے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ٹریفک پولیس کے ترجمان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شہری نے سوال کیا کہ وہ اپنی بیوی کے نام سے گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لیے اہلیہ کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے؟ جس پر ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کی خریدنے کے لیے کسی بھی سعودی شہری کے لیے یہ لازمی نہیں کہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہو تاہم غیر ملکی کے لیے یہ پابندی ہے کہ وہ اس وقت تک گاڑی اپنے نام سے نہیں خرید سکتا جب تک اس کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ڈرائیونگ لائسنس موجود نہ ہو۔
دوسری جانب اس حوالے سے جب شورومز انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے لیے گاڑی کی ملکیتی دستاویز بنانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے جبکہ ایسے غیر ملکی جن کے اہل خانہ کی مجموعی تعداد پانچ سے کم ہو انہیں فیملی وین یا سات سیٹوں والی گاڑی خریدنے پر پابندی عائد ہے۔ واضح رہے اس سے قبل جبکہ مملکت میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد تھی بیشتر خواتین نے اپنے ناموں سے گاڑیاں خریدی ہوئی تھیں جس کے لیے انہوں نے غیر ملکی ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یمن: سعودی طیارے کے حادثے کے بعد فضائی کارروائی میں 31 شہری ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »
سعودی طیارے کی تباہی کے بعداتحادی فورسز کی بمباری،بڑی تعدادمیں ہلاکتیںدبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی
مزید پڑھ »
سعودی طالبعلم نے حرم مکی کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد کر لیاسعودی طالبعلم نے حرم مکی کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد کر لیا SaudiArabia SaudiStudent Makkah CoronaVirus KSAMOFA AlArabiya_KSA WHO
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں دکانیں لوٹنے والا پاکستانی کی شامت آگئیریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی پولیس نے دوکانیں لوٹنے والے پاکستانی شخص ساتھی سمیت
مزید پڑھ »
یمن: سعودی طیارے کے حادثے کے بعد فضائی کارروائی میں 31 شہری ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »
اقامے سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا اعلانریاض : سعودی عرب کے 218 میں منظور ہونے والے قانون کے مطابق اقامہ (رہائشی مرمٹ) ساتھ نہ رکھنے والے افراد 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے 2018 میں ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس ک
مزید پڑھ »