سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری سے متعلق وضاحت جاری مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
جدہ : پاکستان قونصلیٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں، ایسی افواہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے مکہ مکرمہ گورنر کے علاقے سے پکرے جانے والے پاکستانیوں کو قید اور جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ کو متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام تمام قومیتوں کے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے انہیں ملک بدر کرتے ہیں۔
یہ سلسہ سال بھر میں مختلف اوقات میں جاری رہتا ہے۔ تاہم قونصلیٹ نے واضح کیا ہے کہ حالیہ مہم کا آغاز ایسے افراد کے خلاف کیا گیا ہے جو اقامے پر لکھے گئے پیشے کی جگہ دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور یوں قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ تین روز میں 400 کے قریب پاکستانیوں کو شمیسی ڈیپورٹیشن مرکز لایا گیا ہے۔ قونصل خانے نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ کی حالیہ مہم کسی خاص ملک کے شہریوں کے خلاف نہیں نہ ہی اس کا ہدف پاکستانی شہری ہیں۔ یہ کہنا کہ یہ مہم صرف پاکستانیوں کے لیے مخصوص ہے، بالکل غلط ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہناز انصاری کی نوشہرو فیروز میں نماز جنازہ ادا، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
مزید پڑھ »
سعودی عرب کا جنگی طیارہ یمن میں گر کر تباہیمن میں پر سر پیکار سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک سعودی ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ یمنی افواج کی یونٹس کے نزدیک ایک معاونتی مشن پر تھا۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب کشیدگی میں کمی نہیں چاہتا، ایران - World - Dawn News
مزید پڑھ »
سعودی عرب کشیدگی میں کمی نہیں چاہتا، ایران - World - Dawn News
مزید پڑھ »
سعودی عرب پانی کی کمی مصنوعی بارش سے پوری کرے گاسعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے مطابق سعودی کابینہ نے ملک میں مصنوعی بارش کے جس
مزید پڑھ »
سعودی عرب: 4 ارب کی لاگت سے اونٹوں کا اسپتال بنانے کا فیصلہریاض : سعودی حکام نے القصیم میں 10 کروڑ ریال کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کے اسپتال کا منصوبہ مکمل کرلیا، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا اسپتال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی گورنری القصیم میں سعودی حکام نے صحرائی جہاز کہے جانے والے جانور
مزید پڑھ »