سعودی عرب میں خاتون نے دوران پرواز بچے کو جنم دیدیا - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

سعودی عرب میں خاتون نے دوران پرواز بچے کو جنم دیدیا - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

سعودی عرب میں خاتون نے دوران پرواز بچے کو جنم دیدیا

سعودی عرب میں عرعر سے ریاض جانے والی پرواز میں خاتون نے ایک خوبصورت بچے کو جنم دیا ہے۔

سعودی اخبار الوطن کے مطابق السعودیہ ایئر کی پرواز 1228 ایس وی میں سعودی خاتون کے یہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش کی ہوئی ہے، خوش قسمتی سے طیارے میں اس وقت ایک لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں جنہوں نے کئی ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز جہاز میں زچگی کا عمل مکمل کرایا۔ لیڈی ڈاکٹر کی معاونت ایئرہوسٹس نے کی۔ بچے کی پیدائش پر طیارے کا عملہ خوشی سے نہال ہوگیا جب کہ مسافروں نے بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ لیڈی ڈاکٹر نے دو زندگیوں کو بچانے کی اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔ اللہ نے میرے ہاتھوں ایک نیک کام کرایا ہے۔

طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینڈنگ سے پہلے ہی ریاض ایئرپورٹ پر طبی عملے اور ایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنایا، لینڈنگ کے بعد خاتون اور نومولود کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی معطلسعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی معطلسعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی معطل SaudiArabia HeavyRain TorrentialRains Weather Storm
مزید پڑھ »

سعودی عرب میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس نافذسعودی عرب میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس نافذسعودی عرب میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس نافذ SaudiArabia SugaryDrinks Tax Implemented SoftDrinks SaudiEmbassyUSA
مزید پڑھ »

سعودی عرب کا اب تک کا شاندار اقدام،ویزافیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیاسعودی عرب کا اب تک کا شاندار اقدام،ویزافیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا02:17 PM, 1 Dec, 2019, اہم خبریں, بین الاقوامی, ریاض:سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی
مزید پڑھ »

کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیشکراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیش
مزید پڑھ »

بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون زیادتی کا شکاربھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون زیادتی کا شکارحیدرآباد:نیشنل کرائم ریکارڈز بیورونےانکشاف کیابھارت میں ہر15منٹ میں ایک خاتون کاریپ کیاجاتاہےجبکہ خواتین پرتشددسمیت دیگرصنفی تفریق کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-01 22:03:26