کراچی اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ کتابوں سے تعلق ختم ہورہا ہے شہریوں کی انٹرنیشل بک فیئر میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے
کراچی اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ کتابوں سے تعلق ختم ہورہا ہے، وفاقی وزیر تعلیم کی کتب میلے کے دورے پر میڈیا سے گفتگووفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی ترقی کی بنیاد رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا کراچی اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ کتابوں سے تعلق ختم ہورہا ہے شہریوں کی بڑے پیمانے پر کراچی انٹرنیشل بک فیئر میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کتابوں سے عشق کی آخری صدی نہیں...
کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ادب و ثقافت، تہذیب اور ترقی، معیشت اور معاشرت کا مرکز ہے دنیا دیکھ رہی ہے کہ اہلیان کراچی کتابوں کے عشق میں مبتلا ہیں نمائش کے بھرپور انعقاد اور شہریوں کی بڑے پیمانے پر شرکت پر منتظمین اور کراچی کے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی اسلام آباد نہ بنے کم از کم اسلام آباد کا عکس ہی بن جائے۔ گورنر سندھ کی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گورنر ایم کیو ایم کے ہیں یہ گورنر شپ خیرات میں نہیں ملی یہ ایم کیو ایم کا حق ہے گورنر سندھ ہر میدان میں کام کررہے ہیں اب جو گورنر آیا پھنس جائے گا۔ حکومت کی تبدیلی کی افواہوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ ہمیں اس تبدیلی پر اکساتی ہے کیونکہ حکومتیں دو تین سال چل کر ختم ہوجاتی ہیں اس لیے لوگ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اگر معاشی اشارے اور کارکردگی بہتر ہے تو حکومت کو جاری رہنا چاہیے۔Dec 13, 2024 04:09 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خالد مقبول صدیقی ناراض، حکومت چھوڑنے کا اشارہ دیدیاایم کیو ایم کو وزارتوں کا کبھی شوق نہیں، ہم واحد جماعت ہیں جو حکومت میں رہتے ہوئے بھی وزارتیں چھوڑ دیتے ہیں: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان
مزید پڑھ »
شاہد حامد قتل کیس میں اہم گواہ انسپکٹر سرور کمانڈو نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیامنہاج قاضی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا سکیورٹی انچارج رہ چکا ہے
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کا بیان؛ بتایا تھا عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، فیصل واوڈاایم این اے، ایم پی اے کی سیٹ ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلیے بھی تیار ہے، ٹوئٹ
مزید پڑھ »
میئر کراچی کا کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانے کا عندیہایم کیو ایم کے دور میں کے ایم سی اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی ، مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی کراچی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہےپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ اسپتالوں سے معلومات کی رسائی پر پابندی لگانے سے حقائق نہیں چھپیں گے۔ فارم 47 کی حکومت نے آئین و جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ملک کو تماشا بنا دیا ہے، ظالمانہ طریقے سے عوامی حقوق کچلنے، صحافیوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا اسلام آباد میں حکومت نے فسطائیت کا مظاہر کرکے درحقیقت 25 کروڑ عوام کو جو پیغام دینے کی کوشش کی ہے، جماعت اسلامی اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی مہنگے کیپٹو پاور پلانٹس بند کرنے کی شرط اب تک موجود ہے، مصدق ملکآئی ایم ایف کا نگران حکومت سے انہیں بند کرنے کا معاہدہ ہوا تھا اسکے خلاف ہم نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا ہوا ہے
مزید پڑھ »