گزشتہ چند روز قبل بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں
/فوٹوفائل
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہونے کے بعد شادی کی تصدیق بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی کی جانے لگی۔ گزشتہ چند روز قبل بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں جس کی تاحال دونوں اداکاروں کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
تاہم گزشتہ روز جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا تھا جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نےشادی کا اعلان کیا ہے۔ آڈیو دعوت نامے کے لیک ہونے کے بعد اداکارہ پونم دھلون نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیں سوناکشی کی شادی کا خوبصورت دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’میں اپنی نئی البم کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں گا لیکن اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کروں‘۔دوسری جانب سوناکشی کے والد شتروگن سنہا کے دوست پہلاج نہلانی نے بھی اداکار جوڑی کی شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مادھوری اور روہت شرما کی اہلیہ کو رفح کے حق میں پوسٹ 'ڈیلیٹ' کرنا پڑگئیگزشتہ روز بالی وڈ اور ہالی وڈ اسٹارز سمیت متعدد معروف شخصیات نے ’آل آئیز آن رفح‘ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے علاقے کی سنگین صورتحال بتانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھ »
سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئیممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
مزید پڑھ »
'میں سوناکشی کی شادی پر سب سے زیادہ خوش ہوں گا'سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبروں کی تردید نہیں کر رہا، شترو گھن سنہا
مزید پڑھ »
فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ کی ویڈیو وائرلیکم جون کو فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی
مزید پڑھ »
بھارتی کرکٹر پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں زیر گردشہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھ »
اکلوتی بیٹی کی شادی کا بجٹ بھی میری فلم کے بجٹ جتنا ہی ہے! انوراگ کیشپبالی وڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کی اکلوتی بیتی کی شادی کا بجٹ بھی ان کی کسی فلم کے بھاری بجٹ جتنا ہی ہے۔
مزید پڑھ »