امریکی نے کئی برس سے شامی رہنما کی گرفتاری پر انعام مقرر کر رکھا تھا
امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے سینئر امریکی سفارت کار باربرا لیف نے دمشق میں احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا نے احمد الشرع کی گرفتاری پر مقرر کیا گیا انعام ختم کردیا ہے۔ الشرع کی گرفتاری پر انعام ختم کرنے کا مقصد ان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے وعدے اور دیگر مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرنا ہے۔ ہم آگے بڑھنے کے لیے الشرع کے اقدامات پر نظر رکھیں گے۔
امریکی سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام کی زیرقیادت ایسے سیاسی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کی ملکیت شام کے پاس ہو اور جس کے نتیجے میں ایسی جامع اور نمائندہ حکومت بنے جو خواتین اور متنوع نسلی اور مذہبی برادریوں سمیت سب کے حقوق کا احترام کرے۔ امریکا نے شام کے نئے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پرکئی برس سے انعام مقرر کررکھا تھا۔ الشرع شام کے ایک اسلام پسند گروپ ہیت تحریر الشام کے سربراہ ہیں جن کی قیادت میں شام پر تقریباً نصف صدی سے قابض اسد خاندان کے آمرانہ اور جابرانہ اقتدار کا خاتمہ ہوا۔Dec 19, 2024 11:23 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عربروس کی درخواست پر شام کی صورتحال پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو
مزید پڑھ »
شامی باغیوں نے شام کے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا، بشارالاسد کی فورسز پسپاتحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہ شام کے اہم شہر حماہ اور شام کے صوبے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر بھی قبضہ کرچکے ہیں
مزید پڑھ »
حکومت سے ابھی مذکرات نہیں ہوئے، عمر ایوبایاز صادق کے ساتھ صرف ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت ہوئی تھی، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
ہم اسلام آباد کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے، عمر ایوبہم پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد وہاں سے کارکنان روانہ ہوئے، رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
کلاسک ناول ’تنہائی کے سو سال‘ کی نیٹ فلکس سیریز نے دھوم مچادییہ سیریز نوبل انعام یافتہ گبریل گارشیا مارکیز کے 1967 کے کلاسک ناول پر مبنی ہے
مزید پڑھ »
شامی فوج نے سرحدی چوکیوں کو بھی خالی کردیا، اسرائیلی فوجی ٹینک جنوب مغربی شام میں داخلشام میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، باغیوں کو بشارالاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنےکی کوشش کریں گے: اسرائیلی حکام
مزید پڑھ »