شہر قائد میں اتوار کی صبح پانچویں ویمن پاور رن کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ دوڑ میں چترال اور گلگت کی ایتھلیٹس نے پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کیں۔
شہر قائد میں اتوار کی صبح پانچویں ویمن پاور رن کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ دوڑ کا مقصد خواتین میں فٹنس کے حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار کرنا تھا۔ دوڑ میں سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا۔ دوڑ میں پہلی تینوں پوزیشنز چترال اور گلگت کی ایتھلیٹس کے نام رہیں۔ پہلی پوزیشن چترال کی نتاشہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گلگت کی ممتاز نعمت نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گلگت سے تعلق رکھنے والی کراچی یونیورسٹی کی طالبہ قندیل سلطان نے حاصل کی۔ سرد موسم میں ہونے والی دوڑ سے پہلے منتظمین کی جانب سے شرکاء کے لیے مختلف
جسمانی ورزشوں کا اہتمام کیا گیا۔ اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ رونق لاکھانی کا کہنا تھا ویمن پاور رن جیسے ایونٹس سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہے اور ان سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوتا ہے۔ ایونٹ میں پانچ سو کے لگ بھگ خواتین شریک ہوئیں، جن میں ایتھلیٹس سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیاں شامل تھیں
کھیل خواتین اتھلیٹس وِمن پاور رن شہر قائد
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: خواتین میں فٹنس کے حوالے سے شعور و آگاہی کیلیے پانچویں ویمن پاور رن کا شاندار انعقاداسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا
مزید پڑھ »
شہر قائد میں نوجوان کا قتل، سوتیلے باپ نے قتل کا چکر ہےشہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا، جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا ہے۔
مزید پڑھ »
سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ضرورتچین نے گزشتہ دنوں خلا میں ایک سولر پاور اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ، ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
شہر قائد میں سردی کا دن، 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈشہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھ »
شہر قائد میں لٹیرے رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنے لگےناظم آباد نمبر چار سے رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مزید پڑھ »