صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا، ایس ایچ او معطل

پاکستان خبریں خبریں

صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا، ایس ایچ او معطل
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا، ایس ایچ او معطل ARYNewsUrdu

نوشہروفیروز: سندھ کے شہر محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا جا سکا ہے، ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق نے ایس ایچ او عظیم راجپر کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر محراب پور پریس کلب عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، 32 گھنٹے گزر گئے تاہم محراب پور پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں نا کام ہے، ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق نے علاقے کے ایس ایچ او عظیم راجپر کو معطل کر دیا ہے۔ دوسری طرف قاتلوں کی عدم گرفتاری پر یونین آف جرنلسٹس نے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے، یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے تھانے کے باہر آج دھرنا ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایف یو جے نے عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکومت 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، نائب صدر پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان نے مطالبہ کیا تھا کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، اور قتل کے محرکات سامنے لائے جائیں، ملوث افراد گرفتار نہ ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاج کریں...

خیال رہے کہ دو دن قبل نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کر دیا گیا تھا، ان کی لاش نہر سے ملی تھی، پولیس کا کہنا تھا پریس کلب محراب پور کے صدر عزیز میمن کی لاش نہر سے نکال کر تعلقہ اسپتال محراب پور پہنچائی گئی، عزیز میمن کو کیبل کے تار سے گلا دبا کر قتل کرنے کا شبہ ہے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس، موصوف کی تین شادیوں کا انکشافایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس، موصوف کی تین شادیوں کا انکشافلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے لاپتا ایس ایس پی مفخر عدیل کی تیسری بیوی بھی
مزید پڑھ »

ایس ایس پی مفخرعدیل کیس میں اہم پیش رفت | Abb Takk Newsایس ایس پی مفخرعدیل کیس میں اہم پیش رفت | Abb Takk News
مزید پڑھ »

ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں پیشرفت، قریبی دوست اسد بھٹی بھی گرفتارایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں پیشرفت، قریبی دوست اسد بھٹی بھی گرفتارلاہور (ویب ڈیسک) سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مفخر عدیل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی
مزید پڑھ »

ایس ایس پی مفخر عدیل اور ان کے دوست ایڈووکیٹ شہباز احمدتتلہ کے پرسرار طور پر اغوا ہونے کی اندارونی کہانی سامنے آگئیایس ایس پی مفخر عدیل اور ان کے دوست ایڈووکیٹ شہباز احمدتتلہ کے پرسرار طور پر اغوا ہونے کی اندارونی کہانی سامنے آگئیلاہور(یونس باٹھ)روز نامہ پاکستان نے ایس ایس پی مفخر عدیل اور ان کے دوست ایڈووکیٹ شہباز
مزید پڑھ »

لیبیا کے حوالے سے ایردوآن کے الزامات پر روسی نائب وزیر خارجہ کا جوابلیبیا کے حوالے سے ایردوآن کے الزامات پر روسی نائب وزیر خارجہ کا جوابشام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں تنازع کے پس منظر میں انقرہ اور ماسکو کے درمیان الزامات
مزید پڑھ »

یمن: سعودی طیارے کے حادثے کے بعد فضائی کارروائی میں 31 شہری ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-02 02:00:05