ستارے زمین پر کو 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل کہا جا رہا ہے
فلم کا آخری شوٹ اتوار کی رات ممبئی کے فلم سٹی میں ہوا۔ ہدایتکار آر ایس پراسانا کی زیر نگرانی بننے والی یہ فلم اب پوسٹ پروڈکشن کے اہم مراحل میں داخل ہوگئی ہے، جس میں ایڈیٹنگ، ویژول ایفیکٹس اور ساؤنڈ ڈیزائن شامل ہیں۔
ایک روزہ پیچ شوٹ اتوار کو دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دیر رات تک جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق، "عامر خان نے یہ یقینی بنایا کہ فلم کا شوٹ اتوار کو مکمل ہو جائے تاکہ اسے پوسٹ پروڈکشن میں بھیج دیا جائے۔" "ستارے زمین پر" کو 2007 کی کامیاب فلم "تارے زمین پر" کا سیکوئل کہا جا رہا ہے۔ فلم اسپینش اسپورٹس کامیڈی "کامپیونیز" کا باضابطہ ری میک ہے، جس میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
عامر خان اپنی فلموں کے لیے مشہور ہیں کہ وہ ان کی تکمیل کے ہر پہلو پر باریک بینی سے کام کرتے ہیں۔ فلم کی فوکس گروپ اسکریننگز 2025 کے فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے، تاکہ کہانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ پہلے فلم کو دسمبر 2024 میں ریلیز کرنے کا ارادہ تھا، لیکن عامر خان نے اسے ملتوی کر کے گرمیوں 2025 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم کو مکمل طور پر بہتر بنایا جا سکے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عامر خان کی فلم’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں عامر خان نے آرٹس ٹیچر رام شنکر کا کردار ادا کیا تھا
مزید پڑھ »
رچا چڈھا اور علی فضل کی فلم 'گرلز ول بی گرلز' کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئیفلم ایک انڈو-فرینچ مشترکہ پروڈکشن ہے، جس نے دنیا بھر کے مشہور فلم فیسٹیولز میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے
مزید پڑھ »
اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم 'بھوت بنگلہ' کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئیاس فلم کے ذریعے اکشے اور مشہور ہدایت کار پریہ درشن 14 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں
مزید پڑھ »
یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟فیمس میں ہنی سنگھ کی شہرت سے جدوجہد اور پھر دوبارہ کامیابی کی جانب سفر کو بیان کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
فلم ’ انداز اپنا اپنا ‘ میں کون سی بات عامر اور سلمان کے درمیان تناؤ کی وجہ بنی؟فلم انداز اپنا اپنا کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور پر مشتمل تھی جبکہ فلم 4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی
مزید پڑھ »
سنی دیول کی فلم 'جٹ' 10 اپریل 2025 کو ریلیزبالی وڈ کے اداکار سنی دیول کی فلم 'جٹ' 10 اپریل 2025 کو بائساکھی ویک اینڈ پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم 24 جنوری 2025 کی ریلیز کی تاریخ اور 24 مارچ 2025 کی یکم آپنینگ کے بعد آگے بڑھائی گئی ہے۔ یہ تاریخ پرابھاس کی فلم 'دی راجا صاحب' کے باوجود 10 اپریل 2025 کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنی دیول کے پنجابی اداکار کے کرداررول کی بہت مقبولیت کی وجہ سے اس فلم کو بائساکھی ویک اینڈ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »