انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں دیگر لیگز میں پلیئرز کو شرکت کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دیا تھا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو ترجیحی فہرست میں سب سے آخری نمبر پر رکھا ہوا ہے، کافی عرصے سے لیگ کے معاملات پر جمود طاری ہوچکا ہے تاہم اب سلمان نصیر کے سربراہ بننے سے فرنچائزز کچھ بہتری کی آس لگا چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مالکان نے گزشتہ دنوں ایک مشترکہ خط کے ذریعے سلمان نصیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی، ان سے کہا گیا کہ تمام فرنچائزز ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، انھیں غور طلب معاملات کا بھی یاد دلایا گیا، سلمان نصیر سے کہا گیا کہ انگلینڈ و دیگر کرکٹ بورڈز سے پلیئرز کی دستیابی کے حوالے سے بات کریں۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں اپنے ڈومیسٹک سیزن میں آئی پی ایل کے سوا دیگر لیگز میں پلیئرز کو شرکت کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دیا...
آئی پی ایل کی آکشن آئندہ ہفتے سعودی عرب میں ہونا ہے، کھلاڑیوں کی فہرست بھی سامنے آ چکی۔ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے حوالے سے بھی کام کرے۔یاد رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث دسویں ایڈیشن کا آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہوگا۔ اس دوران فرنچائزز نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا وعدہ بھی یاد دلایا، ٹیموں کی ایولویشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔Nov 18, 2024 02:26 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا ڈپلومیٹ انکلیو کا دورہ، سفارت کاروں کیلیے قائم خدمت مرکز کی تعریفآئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی
مزید پڑھ »
پشاور؛ کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈملزم نے ضلع خیبرسے کئی کلو سونا ، ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر سرحد پار دہشت گردوں کو فراہم کی، تفتیشی افسر
مزید پڑھ »
ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشافغیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار
مزید پڑھ »
ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار ’’کیس کیڈ‘‘ جدید ترین خدمت مرکز کا قیامڈپلومیٹک کمیونٹی اور غیر ملکی شہریوں کو 12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی
مزید پڑھ »
چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے قانون پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، آئی جی سندھغیر ملکی پروجیکٹ کے احاطے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا آڈٹ کروایا جائے گا
مزید پڑھ »
ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا، اہم کانفرنس میں شریک نہ ہوسکےگزشتہ روز غیر ملکی خبرساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسحاق ہرزوگ نے سکیورٹی خدشات کے بنا پر آذربائیجان کا دورہ منسوخ کیا۔
مزید پڑھ »