وفاقی وزیر ریلوے شيخ رشيد احمد کہتے ہيں فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں، ليکن وہ دھرنے کی سوچ لے کر اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائيں گے SamaaTV
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 42 mins agoوفاقی وزیر ریلوے شيخ رشيد احمد کہتے ہيں فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں، ليکن وہ دھرنے کی سوچ لے کر اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائيں گے، نواز شریف اور آصف زرداری کی خاموشی زیادہ خطرناک ہے۔ وزير ريلوے نے مہنگائی کو حکومت کا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کی، بولے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خاموشی زیادہ خطرناک ہے، نواز شریف واپس آ نہیں رہے، مریم نواز باہر جا نہیں رہیں، شہباز شریف آجائیں تو بھی کچھ نہیں ہوگا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوئی تحریک نہیں چلائیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائیں گے، اسلام آباد آنے والوں کو اب پہلے جیسی سہولت نہیں ملیں گی، ان پر آرٹيکل 6 لگانے کا حامی نہيں۔وفاقی وزیر نے مہنگائی کو حکومت کا سب سے بڑا دشم قرار دیا، بولے کہ آئی ایم ایف کی بجلی مہنگی کرنے کی بات نہیں مانی جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے دل لگی ہے، پيپلزپارٹی اور ن لیگ جیب میں ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے، وزیراعظم - ایکسپریس اردوفضل الرحمان کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے، معلوم ہونا چاہیئے کہ کس نے انہیں یقین دہانی کرائی، عمران خان
مزید پڑھ »
فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے: وزیراعظم عمران خان
مزید پڑھ »
حکومت فضل الرحمان، خواجہ آصف پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے: بلاول بھٹو
مزید پڑھ »
مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئےاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
مزید پڑھ »
فضل الرحمان کے خلاف غدار ی کا مقدمہ ہونا چاہئے، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ خود مولانا بھی دنگ رہ جائیں گےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ
مزید پڑھ »