نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے: پولیس
/ فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ میں 10 سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طویل عرصے سے لاپتا 2 شہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے، سندھ ہائیکورٹ نے دونوں لاپتا شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ اے وی ایل سی، سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں سے معلومات حاصل کرلی ہیں، کسی ادارے نے شہری یاسین کو تحویل میں نہیں لیا جب کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سچل سے لاپتا شہری ثاقب کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کردیا گیا...
عدالت نے دیگر لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ پیشگی شرائط آڑے آگئیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برزخ کا رسپانس بالکل ویسا ہی ملا جیسی توقع تھی، صنم سعیدبھارتی مداح میرے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کی طرح ہیں، اداکارہ
مزید پڑھ »
اٹلی لگژری یاٹ حادثے میں لاپتا 6 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل گئیںبرطانوی ٹیک جائنٹ مائک لینچ، ہانا لینچ، جوناتھن بلومر اور معروف امریکی وکیل کرس مورویلو سمیت 6 افراد لاپتا ہوگئے تھے
مزید پڑھ »
عمران خان کی مبینہ سہولتکاری پر زیرِ تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گھر پہنچ گئےظفراقبال جمعہ کی سہ پہر اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائشگاہ پہنچے، لاپتا اسسٹنٹ ناظم شاہ سے متعلق لاعلمی کا اظہار
مزید پڑھ »
بنکاک: گھر میں بند کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کھا گئےگھر سے دو درجن کے قریب کتوں کو ریسکیو کرلیا گیا
مزید پڑھ »
لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹعدالت کو امید نہیں یہاں تک کہ اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا، عدالتی حکم نامہ
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ عطیہ کی گئیں جان لیوا نشہ آور ٹافیوں نے ہلچل مچا دیاب تک ٹافیاں کھانے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی طبعیت خراب ہوئی جنھیں ابتدائی طبی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھ »