مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس؛ عدالت نے ملزم ارمغان کا 4 روزہ ریمانڈ دے دیا

پاکستان خبریں خبریں

مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس؛ عدالت نے ملزم ارمغان کا 4 روزہ ریمانڈ دے دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

ملزم کمرہ عدالت میں بیہوش ہوکر گر گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت اور میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم کمرہ عدالت میں بیہوش ہوکر گر گیا۔ پولیس ملزم کو ہوش میں لانے کےلیے کوشش کرتی رہی۔ ملزم کے منہ پر پانی ڈالا گیا تاہم ملزم ہوش میں نہ آیا۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بینچ پر لِٹا دیا۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزم کی حالت ٹھیک نہیں، اس کا میڈیکل کرایا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے دن ہی میڈیکل ہو جانا چاہیے تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کہ ملزم کا ریمانڈ کیوں چاہیے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ آلہ قتل برآمد کرنا ہے، اور تفتیش کرنی ہے اس لیے ریمانڈ چاہیے۔ عدالت نے ملزم کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈپر اے وی سی سی کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت اور میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد پولیس اہلکاروں نے ملزم ارمغان کو اپنے کندھوں پر عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔ ملزم ارمغان بکتر گاڑی میں بھی الٹا لیٹ گیا۔Feb 16, 2025 12:58 AMکراچی؛ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کا 300 وارداتوں کا اعترافخیبرپختونخوا؛ 17 سال میں کتنے پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، رپورٹ جاریچیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مصطفیٰ قتل کیس: جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی درخواست منظور، ملزم کے پولیس پر سنگین الزاماتمصطفیٰ قتل کیس: جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی درخواست منظور، ملزم کے پولیس پر سنگین الزاماتسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
مزید پڑھ »

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم شیراز کی پولیس تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، اہم انکشافاتکراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم شیراز کی پولیس تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، اہم انکشافاتمصطفیٰ کی لاش اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، گاڑی اور لاش کو جلادیا، ملزم کا پولیس کو بیان
مزید پڑھ »

کیس سلجھا: لاپتا نوجوان مصطفیٰ عامر کا قتل کا گتھی سلجھائی گئیکیس سلجھا: لاپتا نوجوان مصطفیٰ عامر کا قتل کا گتھی سلجھائی گئیکراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفیٰ عامر کا کیس سی آئی اے پولیس نے گرم کر دیا ہے۔ سی آئی اے کے ڈی آئی جی مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ عامر کو تشدد کے بعد گاڑی کی ڈگی میں بلوچستان کے علاقے حب منتقل کیا گیا جہاں انھیں گاڑی سمیت آگ لگا کر قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »

کمسن بچوں سے زیادتی، اغوا کیس میں گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکمسن بچوں سے زیادتی، اغوا کیس میں گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا
مزید پڑھ »

مصطفیٰ قتل کیس: عدالت نے مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلیمصطفیٰ قتل کیس: عدالت نے مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلیسندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھ »

کراچی میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمیکراچی میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمیپولیس نے معاملے کو آپسی لین دین کا تنازع قرار دے دیا، ملزم کیا بھائی فائرنگ سے شدید زخمی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 07:15:04